Inquilab Logo

گوا عدالت نے ترون تیج پال کو عصمت دری کے الزامات سے بری کیا

Updated: May 21, 2021, 4:24 PM IST | Panjim

تہلکہ میگزین کے بانی اور ایڈیٹر ترون تیج پال کو گوا کی عدالت نے عصمت دری کے تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔

Tarun Tejpal (Pic:INN)
(ترون تیج پال (تصویر :آی این این

تہلکہ میگزین کے بانی اور ایڈیٹر ترون تیج پال کو گوا کی عدالت نے عصمت دری کے تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔ ترون تیج پال پر گوا میں فائیو اسٹار ریزارٹ میں منعقدہ ایک کانفرنس کے موقع پر ٢٠١٣ میں دفتر کی ایک ساتھی پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا تھا۔٢٠١٧ میں ، ٹرائل کورٹ نے ان پر عصمت دری اور جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔ترون نے ان الزامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، جس نے گوا میں مقدمے کی سماعت جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ترون کی بیٹی کارا تیج پال نے اپنے والد کی جانب سے ایک بیان پڑھ کر سنایا ، جس میں کہا گیا تھا کہ ان پر جنسی زیادتی کا "جھوٹا الزام لگایا گیا ہے"۔ترون نے کووڈ کی وجہ سے وفات پا جانے والے اپنے وکیل راجیو گومیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ " میں احترام کے ساتھ اس عدالت کے سخت ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ مقدمے کی سماعت اور ریکارڈ پر موجود سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تجرباتی مواد کی مکمل جانچ پڑتال کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"انہوں نے یہ بھی کہاکہ "گزشتہ ساڑھے سات سال میرے خاندان کے لئے تکلیف دہ رہے ہیں کیونکہ ہم نے اپنی ذاتی ، پیشہ ورانہ اور عوامی زندگی کے ہر پہلو پر ان جھوٹے الزامات کے تباہ کن نتائج کا سامنا کیا ہے۔‘‘ گوا کی سیشن عدالت نے بدھ کو اپنا فیصلہ سنانے اولی تھی لیکن طوفان کی وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی تھی-اس فیصلے میں اس سے قبل کورونا وائرس بحران سمیت مختلف وجوہات کی بناء پر تاخیر کی گئی تھی۔واضح ہو کہ گوا کی فاسٹ ٹریک عدالت میں دائر کردہ ٢٦٨٤ صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں ، پولیس نے کہا تھا کہ ان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK