Inquilab Logo

گوا ۱۹ دسمبر ۱۹۶۱ کوآزاد ہوا تھا

Updated: December 19, 2022, 12:03 PM IST | Mumbai

ہر سال ۱۹؍ دسمبر کو گوا کی آزادی کا دن منایا جاتا ہے۔ ۱۹؍ دسمبر ۱۹۶۱ء کو ہندوستانی فوج کی مدد سے گوا کو پرتگالیوں سے آزاد کروایا گیا تھا۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

ہر سال ۱۹؍ دسمبر کو گوا کی آزادی کا دن منایا جاتا ہے۔ ۱۹؍ دسمبر ۱۹۶۱ء کو ہندوستانی فوج کی مدد سے گوا کو پرتگالیوں سے آزاد کروایا گیا تھا۔ ۱۹۸۷ء میں گوا کو ایک علاحدہ ریاست کا درجہ دیا گیا اور اس طرح فی کس آمدنی کے لحاظ سے گوا ہندوستان کی سب سے امیر ریاست بن گئی۔ خیال رہے کہ ۱۹۴۷ء میں جب ہندوستان کو تقسیم کردیا گیا اور انگریز ہندوستان چھوڑ کر چلے گئے، پرتگالیوں نے گوا پر اپنا تسلط برقرار رکھا۔ ہندوستانی حکومت کی کئی درخواستوںکے بعد بھی پرتگالی گوا کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ اس طرح آزادی کیلئے گوا کے اندر بھی جنگ جاری تھی اور گوا کے باہر بھی۔ گوا کے افراد آزادی کیلئے پرتگالیوں سے جنگ کررہے تھے جبکہ ہندوستانی حکومت پرتگالی حکومت سے بات چیت کررہی تھی۔ ۱۹۶۱ء تک دونوں حکومتوں کے درمیان کئی ناکام مذاکرات ہوئے۔ اس کے بعد ہندوستانی حکومت نے فوج کی مدد سے گوا کو پرتگالیوں سے خالی کروانے کا فیصلہ کیا۔ ۱۷؍ دسمبر ۱۹۶۱ء کو ہندوستانی فوج گوا میں داخل ہوگئی۔ ۳۰؍ ہزار فوجیوں نے ملک کی اس ریاست کو ۲؍ دن میں پرتگالیوں سے آزاد کروالیا۔ اس دن گوا کے اسکولوں، کالجوںاور تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ اس دن فوجی دستے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ زیر نظر تصویر گوا کے ایک اسکول کی ہے جہاں طالبات کو اس دن کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK