سونے، پیٹرولیم اور کوئلے کی درآمدات میں کمی اور امریکہ کو برآمدات میں اضافے کے باعث نومبر میں ملک کا تجارتی خسارہ کم ہو کر۵۳ء۲۴؍ ارب ڈالر رہ گیا، جو ۵؍ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔
EPAPER
Updated: December 15, 2025, 6:19 PM IST | New Delhi
سونے، پیٹرولیم اور کوئلے کی درآمدات میں کمی اور امریکہ کو برآمدات میں اضافے کے باعث نومبر میں ملک کا تجارتی خسارہ کم ہو کر۵۳ء۲۴؍ ارب ڈالر رہ گیا، جو ۵؍ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔
سونے، پیٹرولیم اور کوئلے کی درآمدات میں کمی اور امریکہ کو برآمدات میں اضافے کے باعث نومبر میں ملک کا تجارتی خسارہ کم ہو کر۵۳ء۲۴؍ ارب ڈالر رہ گیا، جو ۵؍ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ اکتوبر میں سونے کی درآمد میں اچانک اضافے کے سبب تجارتی خسارہ بڑھ کر ۶۸ء۴۱؍ ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ تجارتی خسارے میں کمی بیشی زرِ مبادلہ کی شرح کو متاثر کرتی ہے۔
وزارتِ تجارت و صنعت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ماہانہ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں ملک کی تجارتی اشیاء کی برآمدات اکتوبر کے ۳۸ء۳۴؍ ارب ڈالر سے بڑھ کر۱۳ء۳۸؍ ارب ڈالر ہو گئیں جبکہ درآمدات۰۶ء۷۶؍ ارب ڈالر سے گھٹ کر۶۶ء۶۲؍ ارب ڈالر رہیں۔ اس طرح نومبر میں تجارتی اشیاء کے کاروبار میں خسارہ (برآمدات سے زیادہ درآمدات) ۵؍ ماہ کی کم ترین سطح ۵۳ء۲۴؍ ارب ڈالر رہا۔
زیر نظر مہینے میں سونے، تیل اور کوئلے کی درآمدات میں کمی آئی اور امریکی مارکیٹ کو برآمدات، جو کہ زیادہ محصولات سے متاثر ہوئی تھیں، تیزی سے بہتر ہوئیں۔ وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان نے برآمداتی شعبے میں اپنی مضبوطی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چین کو چھوڑ کر جہاں دنیا کی تجارت بری طرح متاثر ہوئی ہے، وہیں ہندوستان کی تجارتی برآمدات میں اضافہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے ابتدائی اعداد و شمار میں بھی تجارتی برآمدات میں استحکام نظر آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایف سی بارسلونا کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خرید سکتے ہیں
سکریٹری تجارت راجیش اگروال نے کہا کہ امریکہ میں زیادہ محصولات کے باوجود وہاں کے بازار میں ہندوستان نے برآمدات کے معاملے میں اپنی مضبوط موجودگی برقرار رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات میں کمی سونے، تیل اور کوئلے کی درآمد میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس سال نومبر میں امریکہ کو ہندوستانی تجارتی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں ۲۱؍ فیصد سے زیادہ رہیں۔ اکتوبر میں امریکہ کو برآمدات سالانہ بنیاد پر تقریباً ۹؍ فیصد گھٹ کر۳۱ء۶؍ ارب ڈالر رہ گئی تھیں، جو گزشتہ سال اکتوبر میں۹۱ء۶؍ ارب ڈالر تھیں۔ اکتوبر میں امریکہ کو برآمدات میں ستمبر کے مقابلے بہتری دیکھی گئی تھی۔ ستمبر میں امریکہ کی برآمدات گھٹ کر۴۷ء۵؍ ارب ڈالر رہ گئی تھیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ امریکہ نے اگست میں ہندوستان پر پہلے ۲۵؍ فیصد اور پھر مزید ۲۵؍ فیصد اضافی محصول عائد کرکے اسے۵۰؍ فیصد کر دیا تھا، جس کے سبب ستمبر میں وہاں کے بازار میں ہندوستان کی برآمدات تیزی سے گھٹ گئی تھیں۔ حکومت نے اداروں کو امریکی محصولات کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے جی ایس ٹی میں کمی اور برآمدات کے فروغ کے دیگر اقدامات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:تاریخی کارنامہ: ہندوستان اسکواش ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا
وزیرِ تجارت و صنعت نے پیرکو اپنے دفتر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت اچھی طرح آگے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی حکام کا ایک وفد ہندوستان آیا تھا۔