Inquilab Logo

آرٹی ای کے تحت معروف انگریزی میڈیم اسکولوں میں مفت داخلہ کا سنہری موقع

Updated: February 17, 2020, 12:19 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

انگریزی میڈیم اسکولوں میں داخلے کیلئے بھاری بھرکم ڈونیشن اور فیس کی وجہ سے خواہش کے باوجود بھی غریب والدین اپنے بچوں کو معروف انگریزی میڈیم اسکولوں میں داخل نہیں کرواپاتے ہیں۔ تاہم رائٹ ٹو ایجوکیشن (آر ٹی ای) کے تحت اب یہ ممکن ہوگیا ہے ۔

 آر ٹی ای کے تحت معروف انگریزی میڈیم اسکولوں میں مفت داخلہ کا سنہری موقع ۔ تصویر : آئی این این
آر ٹی ای کے تحت معروف انگریزی میڈیم اسکولوں میں مفت داخلہ کا سنہری موقع ۔ تصویر : آئی این این

بھیونڈی : انگریزی میڈیم اسکولوںمیں داخلے کیلئے بھاری بھرکم ڈونیشن اور فیس کی وجہ سے خواہش کے باوجود بھی غریب والدین اپنے بچوں کو معروف انگریزی میڈیم اسکولوں میں داخل نہیں کرواپاتے ہیں۔تاہم رائٹ ٹو ایجوکیشن (آر ٹی ای) کے تحت اب یہ ممکن ہوگیا ہے ۔ غریب اورخط افلاس کے نیچے زندگی گزارنے والے بچوں کوبھی اچھے اسکولوں بالخصوص انگریزی اسکولوں میں تعلیم حاصل کا موقع دینے کے مقصد سے حکومت نے پرائمری اسکولوں میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک مفت تعلیم دلانے کا انتظام کیا  ہےجس کے لئے مختلف اسکولوں میں جونیئر، سینئر اور پہلی جماعت میں۲۵؍فیصد کوٹہ مختص کیاگیا ہے۔اس کوٹے کے تحت صنعتی شہر میں اسکالرانگلش ہائی اسکول ،وزڈم انگلش اسکول  ،فقیہہ انگلش اسکول ہولی میری انگلش اسکول، نوبھارت انگلش اسکول ، پوددار انگلش اسکول، ڈاکٹر اوم پرکاش اگروال (نیشنل) انگلش اسکول،لیو کیڈس انگلش اسکول ، ،سوامی وویکا نند انگلش اسکول،سسٹرنیوے دیتا انگلش اسکول،ایچ این وائی مٹرو،گلوری انگلش میڈیم اور سری ہیلاری انگلش اسکول جیسے ۵۴؍انگریزی اسکولوں  میں گورنمنٹ لاٹری سسٹم سے مفت داخلے کی آن لائن کارروائی شروع ہوچکا ہے۔
  آن لائن داخلوں کا یہ عمل۲۹؍فروری تک جاری رہے گا۔اس کے تحت داخلے کی بچوں کواسکول یونیفارم، بیگ اوردیگر تعلیمی لوازمات بھی مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔آر ٹی ای کے تحت داخلے کے عمل میں  سرپرستوں کو مختلف دشواریوں کاسامنا کرنا پڑتا ہےجس کے سد باب کیلئے   سماجی تنظیم موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس(ایم پی جے) اورپروین فاؤنڈیشن کے ساتھ ہی دیگر سماجی کارکنان حکومت کی اس اسکیم کا فائدہ زیادہ سے زیادہ مستحق بچوں بالخصوص مسلم بچوں تک پہنچانے کیلئے  شہر میں مہم چلا کر اس سے متعلق لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
 ایم پی جے کے مقامی صدرڈاکٹر انتخاب شیخ نے اس بارے میں بتایا کہ فی الحال تین بتی پر ہمارے دفتر   الحرا کمپلیکس،دوسرا منزلہ،بھیونڈی بلڈ بینک کے سامنے  شام ۶؍بجے سے رات ۱۰؍بجے کے درمیان آن لائن فارم بھرنے کا باقاعدہ نظم کیا جارہا  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  والدین اور سرپرست  موبائل نمبر ۹۳۲۲۶۴۷۹۶۹؍اور۸۰۸۰۳۷۷۵۶۵؍پررابطہ بھی  قائم کرکے اس ضمن میں مزید رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
 اسی طرح فارم بھرنے کا دوسرا کیمپ دھامنکر ناکہ پر لگایا گیا ہے جہاںپروین فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ کی جانب سے مادھونگر میں صبح ۱۱؍بجے سے دوپہر ایک بجے تک  کیمپ لگا کر بچوں کاآن لائن فارم بھراجارہا ہے۔ پروین فاؤنڈیشن کے چیئرمین خرم اقبال انصاری نے بتایا کہ ان کے گھر انصاری بھون،مادھو نگر میں فارم مفت بھرنے کے ساتھ ہی ان کی رہنمائی کا نظم بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے سرپرستوں کو اپنے پسند کے اسکولوں میں داخلے کیلئے والدین کا آدھار کارڈ ،تحصیلدار کے ذریعہ جاری کردہ آمدنی کاسرٹیفکیٹ جو ایک لاکھ سالانہ سے کم ہو،بچے کے ۲؍ فوٹو اور اس کا پیدائش سرٹیفکیٹ سبھی کاغذات کے ۲؍ کی زیراکس کاپی سے فارم بھرا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرپرست ان کے موبائل نمبر ۹۸۹۰۴۰۶۶۱۵؍پر بھی رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK