گونڈہ : ڈینگو پر کنٹرول نہیں ،وائرل فیور بھی نہیں رک رہا ہے

Updated: November 05, 2021, 11:45 AM IST | Inquilab News Network | Gonda

روزانہ ڈینگو اور وائرل فیور کے ۱۰۰؍ سے زائد مریض مل رہےہیں۔ ڈینگو کے مریضوں کی تعداد ۱۰۰؍ سے زائد ، احتیا ط کی اپیل

Patient being treated in the dengue ward of the district hospital.Picture:Inquilab
ضلع اسپتال کے ڈینگووارڈ میں زیر علاج مریض۔ تصویر: انقلاب

  اتر پر دیش کے ضلع گونڈہ میں نومبر کے مہینے میں بھی ڈینگو اور وائرل فیور کے مریض مل رہےہیں۔ روزانہ ۱۰۰؍ سے زائد معاملے سامنے آرہےہیں۔   جنوری سے  اب تک ضلع میں ڈینگو کے ۱۰۰؍ سے  مریض  مل چکے ہیںجن میں سے کچھ  اس وقت ضلع اسپتال  میں زیر علاج ہیں۔ ان کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم مامور کر دی گئی ہے۔   ضلع ملیریا افسر ڈاکٹر منجولا آنند نےدعویٰ کیا کہ اب تک جتنے بھی ڈینگو کے مریض پائے گئے ہیں ان میں سے ۹۵؍ فیصد معاملات میں دہلی اور لکھنؤ سے آئے تھے۔ وہ وہاں سے بیمار ہو کر آئے تھے۔ ایسے میں ان مریضوں کو ٹریس کرکے ان کےبارے میں معلومات  جمع کی جارہی ہے۔ رپورٹ تیار کر کے حکام کو دی جا رہی ہے۔  واضح رہے کہ ضلع میں ڈینگو کے مریضوں کی نگرانی  ڈاکٹر سمیر گپتا اور ڈاکٹر اکھلیش ترپاٹھی کر رہے ہیں۔ ان کا ڈیٹا جمع کر رہےہیں۔ وہ مریضوں کے آمدو رفت اور سفر سے متعلق بھی معلومات  اکٹھا کر رہےہیں۔   ڈاکٹر سمیر گپتا کا کہنا ہے کہ شدید سر درد، بخار، پٹھوں، جوڑوں کا درد، آنکھوں کے پیچھے درد ڈینگو کی علامات ہیں۔ بعض اوقات مریض کو متلی کے ساتھ الٹی کا مسئلہ بھی ہوتا ہے۔چیسٹ فزیشن ڈاکٹر اے کے اپادھیائے کا کہنا ہے کہ ڈینگو پھیلانے والے مچھر گھروں کے اندر یا قریب جمع پانی میں پیدا ہوتے ہیں۔ ایسی صورت   میں کولر، پانی کی ٹینکی، پرندوں کے پینے کے پانی کے برتن، فریج کی ٹرے اور گلدان کو باقاعدگی سے صاف کریں۔
 ماہر اطفال ڈاکٹر گھنشیام گپتا کا کہنا ہے کہ ڈینگو مچھر عام طور پر دن کے وقت کاٹتا ہے۔ ایسے کپڑے پہنیں جن سے جسم  ذرا بھی کھلا نہ رہا ۔ بخار کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK