• Tue, 23 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد صلاح کے آخری لمحات میں جادوئی گول، مصر سرخرو

Updated: December 23, 2025, 4:04 PM IST | New Delhi

اسٹار فٹبولر محمد صلاح نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کیوں مصر سمیت پوری دنیا کے عظیم فٹ بولرس میں شمار ہوتے ہیں۔ افریقن کپ آف نیشنز کے افتتاحی میچ میں صلاح کے ۹۱؍ویں منٹ میں کیے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت مصر نے زمبابوے کو ایک سخت مقابلے کے بعد۱۔۲؍گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

Salah.Photo:INN
محمد صلاح۔ تصویر:آئی این این

اسٹار فٹبولر محمد صلاح نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کیوں مصر سمیت پوری دنیا کے عظیم فٹ بولرس میں شمار ہوتے ہیں۔ افریقن کپ آف نیشنز  کے افتتاحی میچ میں صلاح کے ۹۱؍ویں منٹ میں کیے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت مصر نے زمبابوے کو ایک سخت مقابلے کے بعد۱۔۲؍گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:اسرائیل کی جین زی صارفین کو ہدف بنانے کیلئے ڈجیٹل پروپیگنڈے میں ۶؍ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

کھیل کے آغاز میں زمبابوے نے سب کو حیران کر دیا جب میچ کے ۲۰؍ویں منٹ میں پرنس ڈوبے نے ایمانوئل جلائی کے کراس پر خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ مصر کی ٹیم، جو اپنا ریکارڈ آٹھواں خطاب جیتنے کی مہم پر ہے، اس اچانک حملے سے دباؤ میں آگئی۔ اگر مصری گول کیپر محمد الشناوی شاندار دفاع نہ کرتے تو زمبابوے اپنی برتری دگنی کر سکتا تھا۔دوسرے ہاف میں مصری ٹیم ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتری ، مانچسٹر سٹی سے وابستہ اسٹار عمر مرموش نے ۶۴؍ ویں منٹ میں ایک مشکل زاویے سے شاندار گول داغ کر مقابلہ۱۔۱؍گول  سے برابر کر دیا۔ مرموش کو ان کی بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ  قرار دیا گیا۔

جب ایسا لگ رہا تھا کہ میچ برابری پر ختم ہوگا، تو انجری ٹائم (۹۱؍ ویں منٹ) میں محمد صلاح نے کمال کر دکھایا۔ انہوں نے دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ناقابلِ یقین جیت دلا دی۔

یہ بھی پڑھئے:سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: ہندوستانی او ٹی ٹی پر خواتین پر مبنی طاقتور کہانیاں

۳۳؍ سالہ محمد صلاح کے لیے یہ ٹورنامنٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کلب لیول پور بے شمار اعزازات جیتنے کے باوجود، صلاح اب تک اپنی قومی ٹیم کے لیے کوئی بڑا انٹرنیشنل  خطاب نہیں جیت سکے ہیں۔ کھیلوں کے حلقوں میں بحث ہے کہ شاید یہ ان کے پاس افریقہ کا سلطان  بننے کا آخری موقع ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی مصر گروپ  بی میں جنوبی افریقہ کے برابر پوائنٹس پر آ گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ۲۶؍ دسمبر کو ہونے والا میچ گروپ کی صورتحال واضح کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK