Inquilab Logo

گوگل اور ہندوستانی کمپنیوں کے مابین فیس تنازع، پلے اسٹور سے مشہور ایپس غائب

Updated: March 02, 2024, 6:02 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

پلے اسٹور پر فیس کی عدم ادائیگی کے متعلق گوگل نے ان ایپس کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ہندوستان کی دس بڑی کمپنیوں کو جن میں شادی بیاہ، ملازمت تلاش اور پراپرٹی تلاش کرنے والے ایپس کو نکالا گیا ہے۔ وزیر برائے آئی ٹی نے دونوں فریق کو بات چیت کیلئے مدعو کیا ہے۔

Google Vs Indian Apps Fee Dispute. Photo: INN
گوگل اور ہندوستانی کمپنیوں کے مابین فیس تنازع۔ تصویر : آئی این این

وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے بڑی ٹیک کمپنی اور کچھ ہندوستانی کمپنیوں کے درمیان بل کی پالیسیوں کی عدم تعمیل پر تنازع کے تصفیہ کیلئےپیر کو گوگل کے نمائندوں کو ملاقات کیلئے مدعو کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ گوگل نے جمعہ کو ۱۰؍ہندوستانی کمپنیوں سے، سروس فیس کی ادائیگی پر تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا۔ متاثرہ ایپس میں ازدواجی خدمات جیسے کہ بھارت میٹریمونی اور نوکری تلاش کرنے والے ایپ نوکری ڈاٹ کام شامل ہیں، جو گوگل کے طریقہ کارکے خلاف ہندوستانی اسٹارٹ اپس کی دیرینہ شکایات میں شدت پیدا کرتے ہیں بشمول ایپ فیس کی وصولی کے۔ 
ویشنو نے ایک فوری ریزولیوشن کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ گوگل اس معاملے میں معروضی نقطہ نظر اختیار کرے گا۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہاہمارے پاس ایک وسیع اور ابھرتا ہوا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے۔ میں نے گوگل کو مجھ سے ملاقات کرنے کیلئے کہا ہے۔ ہم اپنے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے، اور یہ ان کے مفادات کے تحفظ کیلئے بہت ضروری ہے اور مجھے یقین ہے کہ گوگل جس نے ڈجیٹل ادائیگیوں کو بہتر طریقے سے اپنایا ہے، مناسب طریقے سے اس معاملے سے نمٹے گا۔ 
اس تنازع کا دائرہ ہندوستانی اسٹارٹ اپس کےگوگل کی جانب سے ایپ ادائیگیوں پر ۱۱؍فیصد سے ۲۶؍ فیصد تک کی فیس کے نفاذ کے خلاف مزاحمت کی کوششوں کے گرد گھوم رہا ہے۔ 
 گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی فیس اینڈرائیڈ اور پلے اسٹور ایپ ایکو سسٹم کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگرچہ جنوری اور فروری میں دو عدالتی فیصلوں نے بظاہر گوگل کو نئی فیس کے ساتھ آگے بڑھنے یا ایپس کو ہٹانے کی اجازت دی تھی۔ حالانکہ ہندوستانی کمپنیوں کی مزاحمت جاری ہے۔ 
بھارت میٹریمونی، کرسچین میٹریمونی، مسلم میٹریمونی اور جوڑی کے بانی موروگول جانکی رمن نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ رائٹرز سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے ایپس ایک ایک کر کے نکالے جارہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ شادیوں کے تمام ایپس کو ایک ایک کرکے نکال دیا جائے گا۔ ‘‘ انہوں نے ہندوستانی میٹریمونی کیلئے اسے سیاہ دن قرار دیا ہے۔ 
گوگل کے اقدامات صرف شادی والے ایپس تک ہی محدود نہیں تھے۔ ملازمت تلاش کرنے والے ایپ نوکری اور زمین جائیداد کی تلاش کے ایپ ۹۹؍ایکڑ کی بنیادی کمپنی کو بھی ‏پلے اسٹور سےاخراج کا سامنا کرنا پڑا۔ 
گوگل نے اپنے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دس ہندوستانی کمپنیوں نے گوگل پلے پرتوسیع شدہ مہلت ملنے کے باوجود قیمت کی ادائیگی نہیں کی تھی اس لئے انہیں ہٹا دیا گیا۔ گوگل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی بھی عدالت یا ریگولیٹر نے اس کے اپنے پلے پلیٹ فارم پر فیس وصول کرنے کے حق سے اختلاف نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK