Inquilab Logo

گوونڈی :دیونارڈمپنگ گراؤنڈ ۲۰۲۵ء میں بند کردیا جائے گا

Updated: April 06, 2022, 9:22 AM IST | Mumbai

اپنی نوعیت کے پہلے اقدام کے طورپرممبئی کلائمیٹ ایکشن پلان نے شہر کے اس قدیم اور بڑے ڈمپنگ گراؤنڈ کو بند کرنے اور اسے ماحولیاتی طورپربہتربنانے کیلئے تازہ ڈیڈلائن طے کردی ہے ۔ مقامی افراد کی جانب سے خوشی کا اظہار

A man separates garbage at the Deonardumping Ground
دیونارڈمپنگ گراؤنڈ میں ایک شخص کوڑاکرکٹ کو علاحدہ کررہا ہے۔ (تصویر: انقلاب)

: ممبئی کلائمیٹ ایکشن پلان (ایم سی اے پی) نے شہرکےقدیم اور بڑے دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کو ۲۰۲۵ء میں بند کرنے اور اسے ماحولیاتی طورپر بہتر بنانے کیلئے تازہ ڈیڈ لائن طے کردی ہے۔ اس نے یہ اقدام شہر کے ماحول میں تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے ۳۰؍ سال کے روڈمیپ کے تحت کیا ہے۔
 منصوبے کے مطابق بی ایم سی نے اپنے دائرۂ کار کے بارے میں مطالعہ کے بعد دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ میں روزانہ پھینکے جانے والے کوڑاکرکٹ کو کانجورمارگ میں پھینکنے اور دیونار میں ضروری بہتری کا یقین دلایا ہے۔ اس میں گیس کے اخراج اور ماحولیاتی اثرات کا تجزیہ، جیسے زمینی آلودگی اور پانی جو ٹھوس کے ذریعے ٹپکتا ہے اور کچھ اجزاء کو باہر نکالتا ہے، شامل ہے۔  اس کوشش میں بی ایم سی کو ممبئی پولیوشن کنٹرول بورڈ (ایم پی سی بی) تعلیمی اور تکنیکی اداروں کے ساتھ تعاون کرسکتی ہے۔ اس کے تحت ترجیحی کارروائی دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی آلودگی کی سطح کا اندازہ لگانا ہے۔  ایم بی سی بی کے ممبر سیکریٹری اشوک شنگارے نے کہا کہ ’’اس کام کیلئے بی ایم سی کیلئے ڈیڈ لائن اور اس پر عملدرآمد کا وقت طے کردیا گیا ہے۔ ملک بھر کی میونسپل کارپوریشنیں کوڑاکرکٹ کو سائنسی طریقے سے الگ کرنے پر زور دے رہی ہیں۔ تاہم ڈمپنگ گراؤنڈ میں  نقصان کی وجہ  سے اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
 اس بارے میں دیونار کے رہنے والے سماجی کارکن فیاض شیخ نے کہا کہ ’’دیونارڈمپنگ گراؤنڈ ۱۹۲۷ء میں قائم کیا گیا تھا اور تب سب مقامی افراد کی نسلیں کوڑاکرکٹ کے ڈھیر سے نکلنے والی زہریلی گیس کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف اور جِلدی بیماری سے متاثر ہوئی ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ وہ دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کو بند کرنے کی ڈیڈلائن ۲۰۲۵ء پر عمل کریں گے۔‘‘  ادیتی ایم نامی مقامی خاتون نے کہا کہ ’’یہ بڑی اچھی بات ہے کہ بی ایم سی نے دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کو بند کرنے کی ڈیڈلائن طے کردی ہے۔ تاہم ڈیڈلائن پہلی مرتبہ طے نہیں کی گئی ہے۔شہر میں کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانےکے انتظام کو موثر بنانے کیلئے اس کی مناسب طریقے سے علاحدگی ضروری ہے۔ جب تک شہری اس میں مدد نہیں کریں گے، تب تک یہ کام نہیں ہوگا۔‘‘

govandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK