Inquilab Logo Happiest Places to Work

حکومت اور این ٹی اےطلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کریں: راہل گاندھی

Updated: June 20, 2026, 11:14 PM IST | New Delhi

ااپوزیشن لیڈر نے الزام لگایا کہ امتحان کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے،سینئر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ پورا امتحانی نظام موک ڈرل بن چکا ہے

Congress leader Rahul Gandhi is constantly attacking the government on the NET issue.
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نیٹ معاملے پر مسلسل حکومت پر حملہ آور ہیں

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نیٹ-یو جی ری ایگزام  ۲۰۲۶ء کیلئے ناگپور کے ایک امیدوار کو ابو ظہبی میں سینٹر دئیےجانے پر مرکزی حکومت اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ہیں ۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ امتحان کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور حکومت اور این ٹی اے طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک طالب علم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ناگپور کا ایک طالب علم پچھلے ایک ماہ سے نیٹ ری-ایگزام کی تیاری کر رہا تھا۔ امتحان سے ایک دن پہلے جب اس نے اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کیا تو اس کے ا متحان کا مرکز ابو ظہبی الاٹ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم کے پاس نہ پاسپورٹ ہے، نہ بیرون ملک جانے کے لیے معاشی وسائل اور نہ ہی اتنا وقت بچا کہ وہ امتحان دے سکے۔ اس وجہ سے وہ پوری رات ذہنی دباؤ میں رہا اور امتحان دینے سے بھی انکار کر دیا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر کوئی نظام کسی طالب علم کو اس کے اپنے شہر میں امتحانی مرکز فراہم نہیں کر سکتا اور بیرون ملک کا مرکز الاٹ کر دیتا ہے تو اسے امتحان منعقد کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ این ٹی اے ملک کے طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کوٹہ میں بھی کہا تھا کہ ملک کا تعلیمی نظام اب تعلیم کا ذریعہ نہیں، بلکہ طلبہ کے پیسے، وقت اور ذہنی سکون کی وصولی کا ذریعہ بن گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ’جوا‘ کھیلنا بند کرنے اور ایک حساس، ذمہ دار اور جوابدہ امتحانی نظام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے ایکس پر بھی ایک پوسٹ کی اورطلبہ کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیںامتحان کیلئے نیک خواہشات پیش کی ۔ کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے اس دوران سنیچر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ این ٹی اے کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں کے خواب ٹوٹ رہے ہیں اورامتحان منعقد کرانےوالی اس  ایجنسی نے ان کے دلوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ این ٹی اے یا حکومت ہند سے اس ماحول میں کوئی امید نہیں کی جا سکتی۔ راہل گاندھی اس بارے میں حکومت سے سوالات اٹھا رہے ہیں اور اس کی ناکامی کو سامنے لا رہے ہیں امتحان کو شفاف بنانے کے لیے موک ڈرل کرانے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پورے امتحانی نظام کو ہی موک ڈرل بناکر رکھ دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK