Inquilab Logo Happiest Places to Work

حکومت نے بھوٹان کی ای ۲۰؍ پیٹرول درآمد کرنے سے انکار کی خبرکو مستر دکردیا

Updated: July 05, 2026, 7:06 PM IST | New Delhi

مرکزی حکومت نے اتوار کو ان خبروں کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھوٹان نے ہندوستان سے ای ۲۰؍ پیٹرول درآمد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Petrol Pump.Photo:INN
پیٹرول پمپ۔ تصویر:آئی این این

مرکزی حکومت نے اتوار کو ان خبروں کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھوٹان نے ہندوستان سے ای ۲۰؍ پیٹرول درآمد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری کردہ ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ’’بھوٹان نے ہندوستان  سے  ای ۲۰؍ پیٹرول درآمد کرنے کی تجویز کو مسترد کرنے کے دعوے غلط ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ :کیپ وردے کے خلاف میچ میں لیونل میسی کے سر پر زخم


پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے’’آئل مارکیٹنگ کمپنیوں  (او  ایم سیز) کی طرف سے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے، اور نہ ہی بھوٹان کو ای ۲۰؍ پیٹرول برآمد کرنے کی کوئی تجویز ہے۔‘‘
اس نے عوام سے یہ بھی زور دیا کہ وہ درست معلومات کے لیے صرف وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور تیل کی تقسیم کار کمپنیوں کی فراہم کردہ سرکاری معلومات پر بھروسہ کریں۔ ہفتے کے روز کئی رپورٹس سامنے آئیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھوٹان نے ہندوستان سے  ای ۲۰؍ پیٹرول درآمد کرنے سے انکار کردیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پڑوسی ملک نے انڈین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم ایز) کی  جانب سے ای ۲۰؍ پیٹرول (جس میں ۸۰؍ فیصد پیٹرول اور۲۰؍ فیصد ایتھنول ہوتا ہے) درآمد کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھوٹان کا ای ۲۰؍ پیٹرول درآمد کرنے سے انکار اسٹوریج کے چیلنجز کی وجہ سے تھا۔ مزید برآں، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے   ای ۲۰؍ (۲۰؍ فیصد ایتھنول ملا ہوا) پیٹرول کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کو مکمل طور پر گمراہ کن اور سائنسی ثبوت سے عاری قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:عامر خان اور گوری اسپریٹ ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے


وزارت نے کہا کہ  ای ۲۰؍ پیٹرول کے گاڑیوں کے لیے نقصان دہ ہونے، آلودگی میں اضافہ، انجنوں کو نقصان پہنچانے یا ایتھنول کی پیداوار کے لیے ضرورت سے زیادہ پانی استعمال کرنے جیسے دعووں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے۔وزارت نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گاڑیوں کے مالکان کو ڈرانے کے لیے غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ یہ دعوے معروف آٹوموٹیو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے کیے گئے وسیع تکنیکی مطالعات سے کوئی مماثلت نہیں رکھتے۔ وزارت کے مطابق ای ۲۰؍ پیٹرول کا استعمال گاڑیوں سے کاربن کے اخراج کو کم کرتا ہے۔ ایتھنول میں کاربن حیاتیاتی ذریعہ سے ہے، لہذا یہ ماحول میں خالص کاربن کے اخراج میں اضافہ نہیں کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK