Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلورمیں مچی بھگدڑ پر حکومت کی رپورٹ منظر عام پر،آر سی بی کو ذمہ دار قراردیاگیا

Updated: July 18, 2025, 11:54 AM IST | New Delhi

رپورٹ کے مطابق بنگلور کی آئی پی ایل ٹیم نے فتح کا جشن منانے کیلئے پولیس سے اجازت نہیںلی تھی ،مفت داخلے کی پوسٹ کے سبب لاکھوں کا مجمع ہوگیا تھا

There was a stampede at RCB`s Victory Parade on June 4, 2025.
۴؍ جون ۲۰۲۵ء کوآر سی بی کی وکٹری پریڈ میںبھگدڑ مچ گئی تھی

آئی پی ایل ۲۰۲۵ء  میں ۱۸؍ سال بعد آر سی بی کی جیت کے بعد چنا سوامی اسٹیڈیم  میں جیت کے جشن کیلئے منعقد ہونےوالی وکٹری پریڈ کے دوران مچی بھگدڑ پر کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ میں جو رپورٹ پیش کی تھی، وہ اب منظر عام پر آ چکی ہے اور اس میں آر سی بی کو ذمہ دار قراردیا گیا ہے ۔  اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’‘رائل  چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) نے چناسوامی اسٹیڈیم میں وکٹری پریڈ کیلئے پولیس کی  اجازت کے بغیر شرکت کا دعوت نامہ دیا تھا ۔ بھگدڑ  میں۱۱؍ لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور ۵۰؍سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔‘‘ کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے بعد یہ رپورٹ عام کی گئی ہے۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے عدالت سے رپورٹ کو عوامی نہ کرنے اور خفیہ رکھنے کی درخواست کی تھی، لیکن عدالت نے کہا کہ اس رازداری کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
 کرناٹک حکومت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ آر سی بی نے پولیس کو ممکنہ وکٹری پریڈ کے بارے میں جو بتایا تھا وہ صرف اطلاع دینے کی حد تک تھا ، قانونی طورپر اجازت نہیں لی تھی ۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسی تقریب کے لئے کم از کم ۷؍روز قبل اجازت لینی ہوتی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق منتظمین کی جانب سے لائسنسنگ اتھاریٹی کو وکٹری پریڈ کیلئے کوئی درخواست نہیں دی گئی تھی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ۴؍ جون کو دوپہر تقریباً۳؍بجے چناسوامی اسٹیڈیم کے پاس اچانک لوگوں کی بھیڑ اکٹھی ہو گئی۔ اس محدود جگہ میں تقریباً۳؍ لاکھ لوگ جمع ہو گئے، جبکہ اسٹیڈیم میں گنجائش صرف ۳۵؍ ہزارلوگوں کی ہی تھی۔ آر سی بی کے مفت داخلے کی پوسٹ کے سبب لاکھو ں کا مجمع ہوگیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK