Inquilab Logo

۴؍ دسمبر سے سرمائی اجلاس کا آغاز، ۲؍ دسمبر کو حکومت نے آل انڈیا پارٹی میٹنگ طلب کی

Updated: November 30, 2023, 2:16 PM IST | New Delhi

حکومت نے ۴؍ دسمبرکو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے پہلے سنیچر کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ممبران ایوان کی میٹنگ طلب کی ہے جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر تجارت پیو ش گوئل بھی شرکت کریں گے۔ میٹنگ کی قیادت پارلیمانی معاملات کے وزیر پرلہاد جوشی کریں گے۔ سرمائی اجلاس میں ۱۵؍ نشستیں منعقد کی جائیں گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے حکومت نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں سیاسی پارٹیوں کے فلور لیڈرز کو میٹنگ کیلئے طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز ۴؍ تا ۲۲؍ دسمبر جاری رہے گا جس میں ۱۵؍ نشستیں منعقد کی جائیں گی۔ خیال کیاجا رہا ہے کہ ان سیشن کے دوران اہم مسودہ قانون سازی پر غورو فکر کیا جائے گاجن میں نوآبادیاتی دور کے فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کے تین بل بھی شامل ہیں۔یہ میٹنگ پارلیمانی معاملات کے وزیر پرلہاد جوشی اس میٹنگ کی قیاد ت کریں گے جس میں سینئر لیڈران شرکت کریں گے جن میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر تجارت پیوش گوئل بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ پارلیمنٹ میں ۳۷؍ بل زیر التواء ہیں جن میں ۱۲؍ بل غورو فکر اور پاس کرنے کے مراحل میں ہیں جبکہ تعارف، غوروفکر اور پاس کرنے کیلئے ۷؍ بل ہیں۔حکومت سال۲۰۲۳ء تا۲۰۲۴ء کیلئے گرانٹس کے ضمنی مطالبات کی پہلی کھیپ پیش کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔لوک سبھا کے سیشن میں ترنمول کانگریس کی ایم پی مہوا موئترا کے خلاف ’’گھوٹالہ معاملے میں ‘‘ اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ پینل کی جانب سے انہیں خارج کرنے کے فیصلے کے نافذ ہونے سے قبل ہاؤس کو یہ رپورٹ قبول کرنی ہو گی۔سیشن میں  نوآبادیاتی دور کے فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کے تین بل پر بھی غورو رفکر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پارلیمنٹ میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرس کی تقرری کے حوالے سے بھی بل اب تک زیر التواء ہے۔حکومت نے مانسون اجلاس میں اس بل کو متعارف کروانے کے بعد اپوزیشن اور سابق چیف الیکشن کمشنرز کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسے نافذ کرنے کے مرحلے میں نہیں ڈالا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK