• Sun, 01 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حکومت سیمی کنڈکٹر شعبے کو فروغ دینے کے لیے’انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن ۲‘شروع کرے گی

Updated: February 01, 2026, 7:05 PM IST | New Delhi

حکومت نے ملک میں سیمی کنڈکٹر شعبے کو فروغ دینے کے لیے ’انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) ۲‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ء کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

Nirmala Sitharaman.Photo:PTI
نرملا سیتارمن۔ تصویر:آئی این این

حکومت نے ملک میں سیمی کنڈکٹر شعبے کو فروغ دینے کے لیے ’انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم)  ۲‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔  وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ء کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) ۱‘ نے ملک کی سیمی کنڈکٹر شعبے کی صلاحیتوں کو وسعت دی ہے۔ اس سے آگے بڑھتے ہوئے حکومت آلات اور مواد کی تیاری، مکمل طور پر تیار ہندوستانی آئی پی ڈیزائن اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے آئی ایس ایم ۲؍ کا آغاز کرے گی۔ 
 سیتارمن نے کہاکہ ’’ہم ٹیکنالوجی کو ترقی دینے اور ماہر افرادی قوت تیار کرنے کے لیے صنعت پر مبنی تحقیق و تربیتی مراکز پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔‘‘  وزیر خزانہ نے الیکٹرانکس کمپوننٹ مینوفیکچرنگ اسکیم کا بجٹ بڑھا کر ۴۰؍ہزارکروڑ روپے کرنے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل۲۰۲۵ء میں۲۲۹۱۹؍ کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:`تعلیم سے روزگار اور صنعت کاری پر اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی: سیتارمن

انہوں نے کہا کہ نومبر ۲۰۲۵ء میں ’’ریئر ارتھ پرماننٹ میگنیٹ اسکیم‘‘ شروع کی گئی تھی۔ اب حکومت کی تجویز ہے کہ کان کنی، پروسیسنگ، تحقیق اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے مخصوص ’نایاب معدنیات کوریڈور‘ قائم کرنے کے لیے معدنی وسائل سے مالا مال ریاستوں ادیشہ، کیرالہ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کو مدد دی جائے۔ 

یہ بھی پڑھئے:آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کا بڑا معرکہ: ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

شہری ہوابازی کی وزارت کے لیے۲۱۰۳؍ کروڑ روپے کا بجٹ مختص
عام بجٹ میں شہری ہوابازی کی وزارت کے لیے  ۲۱۰۳؍کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جس میں۲۰۵۸؍کروڑ روپے ریونیو اخراجات اور۴۵؍ کروڑ روپے سرمایہ جاتی اخراجات شامل ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس بجٹ کا۴۲؍ فیصد یعنی ۸۹۰؍کروڑ روپے ایئر انڈیا سے متعلق واجبات اور وعدوں پر خرچ کیا جائے گا، جسے حکومت نے ٹاٹا گروپ کو فروخت کر دیا تھا۔ عوامی کمپنی رہتے ہوئے ایئر انڈیا کے قرضوں کو خریدنے کے لیے بنائی گئی خصوصی مقصد والی کمپنی ’ایئر انڈیا ایسٹ ہولڈنگ لمیٹڈ‘ کو اس قرض کی ادائیگی کے لیے۳۹ء۷۵۸؍ کروڑ روپے دینے کی تجویز ہے۔  بجٹ میں ایئر انڈیا کے ریٹائرڈ ملازمین کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی ۱۳۲؍ کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے شہروں تک فضائی رابطہ بڑھانے کے لیے شروع کی گئی علاقائی رابطہ اسکیم (آر سی ایس) ’اڑان‘ کے لیے مختص رقم بڑھا کر ۵۵۰؍ کروڑ روپے کر دی گئی ہے، جبکہ موجودہ مالی سال میں اس کے لیے ۴۳۵؍ کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ آر سی ایس کے تحت ایک طرف باقاعدہ پرواز شروع کرنے کے لیے چھوٹے ہوائی اڈوں کو ترقی دی جاتی ہے اور دوسری طرف شمال مشرقی ریاستوں میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے حکومت تعاون فراہم کرتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK