• Sun, 01 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

باکس آفس پر فلم ’’بارڈر۲‘ ‘ اور ’’مردانی ۳‘‘ میں زبردست مقابلہ آرائی

Updated: February 01, 2026, 7:05 PM IST | Mumbai

سنی دیول کی فلم ’’بارڈر ۲‘‘ اور رانی مکھرجی کی ’’مردانی ۳‘‘ کے درمیان باکس آفس پر زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دونوں فلمیں الگ الگ اصناف کی ہیں، لیکن دونوں نے اپنی کہانی، اسٹار کاسٹ اور ناظرین کے جذبات کو چھونے کی کوشش کی ہے۔

Rani Mukerji.Photo;INN
رانی مکھرجی۔ تصویر:آئی این این

سنی دیول کی  فلم ’’بارڈر ۲‘‘ اور رانی مکھرجی کی ’’مردانی ۳‘‘ کے درمیان باکس آفس پر زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دونوں فلمیں الگ الگ اصناف کی ہیں، لیکن دونوں نے اپنی کہانی، اسٹار کاسٹ اور ناظرین کے جذبات کو چھونے کی کوشش کی ہے۔ ایک طرف ’’بارڈر ۲‘‘ ایک ایکشن جنگ کی کہانی مبنی  فلم ہے تو دوسری طرف ’’مردانی ۳‘‘ بڑھتے ہوئے جرائم کو بے نقاب کرنے والی کہانی پیش کرتی ہے۔ دونوں ہی فلموں کا کلیکشن مضبوط ہے۔
باکس آفس پر ’’بارڈر ۲‘‘ کا جلوہ برقرار ہے۔ فلم نے۲۳؍ جنوری کو ریلیز ہوتے ہی ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔ پہلے دن اس نے۳۰؍ کروڑ روپے کمائے اور دوسرے دن یعنی ہفتہ کو ۵ء۳۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ تیسرے دن فلم نے ۵ء۵۴؍ کروڑ روپے کمائے جبکہ چوتھے دن یہ اعداد و شمار ۵۹؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔ پانچویں دن ۲۰؍ کروڑ اور چھٹے دن ۱۳؍ کروڑ روپے کی کمائی ہوئی۔ ساتویں دن یہ رقم گھٹ کر ۲۵ء۱۱؍ کروڑ روپے رہ گئی۔
پہلے ہفتے کا مجموعی کلیکشن۲۵ء۲۲۴؍کروڑ روپے رہا۔ دوسرے جمعہ یعنی آٹھویں دن فلم نے۷۵ء۱۰؍ کروڑ روپے اور ۹؍ویں دن ۷۵ء۱۷؍ کروڑ روپے کمائے، جس سے کل کمائی ۷۵ء۲۵۲؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ یہ فلم ۲۷۵؍ کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی ہے اور اب منافع کی سمت بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:`تعلیم سے روزگار اور صنعت کاری پر اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی: سیتارمن

عالمی سطح پر کلیکشن کی بات کریں تو’ ’بارڈر۲‘‘ نے دنیا بھر میں۳۴۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ ہندوستان  میں گروس کلیکشن ۲۵ء۳۰۲؍ کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ فلم میں سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی نظر آتے ہیں۔ یہ فلم ۱۹۷۱ءکی ہندوستان-پاکستان جنگ پر مبنی ہے، جس میں حب الوطنی کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کا بڑا معرکہ: ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

’’مردانی ۳‘‘ نے بھی اپنے پہلے دن باکس آفس پر مضبوط شروعات کی۔ فلم ۳۰؍ جنوری کو ریلیز ہوئی اور پہلے دن ۴؍کروڑ روپے کا کلیکشن کر کے ناظرین میں اپنی جگہ بنائی۔ دوسرے دن فلم نے۶؍ کروڑ روپے کمائے۔ فلم کی کہانی شیوانی شِواجی رائے (رانی مکھرجی) کے گرد گھومتی ہے، جو این آئی اے کے ساتھ کام کرتی ہیں اور کم عمر بچیوں کے لاپتہ ہونے کے معاملات کی تفتیش کرتی ہیں۔ جانچ کے دوران معلوم ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے ایک انسانی اسمگلنگ گینگ ہے۔ فلم میں رانی مکھرجی، ملّیکا پرساد، جانکی بودیوالا اور پرجیش کشیپ جیسے فنکار شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK