بالی ووڈ فلم ’’ دُھرندھر ‘‘کی باکس آفس پر زبردست کمائی کا سلسلہ اگرچہ اب رک گیا ہے اس کے باوجود فلم کے ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اس فلم نے اب ایک خاص معاملے میں اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 01, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ فلم ’’ دُھرندھر ‘‘کی باکس آفس پر زبردست کمائی کا سلسلہ اگرچہ اب رک گیا ہے اس کے باوجود فلم کے ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اس فلم نے اب ایک خاص معاملے میں اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا ہے۔
۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’’ دُھرندھر ‘‘ نے پہلے تھیٹرز میں دھوم مچائی اور اب یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ریکارڈ توڑتی نظر آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے ایک خاص معاملے میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ ریکارڈ فلم کے گانے ’’FA9LA‘‘ سے جڑا ہوا ہے، جس میں اکشے کھنہ نے ڈانس کیا تھا اور ان کا یہ ڈانس خوب وائرل ہوا تھا۔ خاص بات یہ تھی کہ یہ گانا ہندی میں نہیں تھا، اس کے باوجود اسے بے حد پسند کیا گیا اور اس گانے پر اکشے کھنہ کا ڈانس اسٹیپ دنیا بھر میں وائرل ہو گیا۔ اب اس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے۔
بحرین کے ریپر فلپراچی نے اپنے ۲۰۲۴ء کے گانے FA9LA کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ساتھ ہی وہ اس کی زبردست کامیابی سے حیران بھی ہیں۔ اس گانے کو فلم ’’ دُھرندھر ‘‘ میں رحمان ڈکیت کے کردار کے لیے استعمال کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا۔ فلپراچی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے اس خاص موقع پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:باکس آفس پر فلم ’’بارڈر۲‘ ‘ اور ’’مردانی ۳‘‘ میں زبردست مقابلہ آرائی
کس معاملے میں گنیز بک میں نام درج ہوا؟
فلم ’’ دُھرندھر ‘‘کے گانے FA9LA نے بل بورڈ عربیہ چارٹ میں سب سے طویل عرصے تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔۲۰۲۴ء میں ریلیز ہونے والا یہ گانا، آدتیہ دھر کی فلم ’’ دُھرندھر ‘‘ میں شامل ہونے کے بعد بے حد مقبول ہوا اور ریپر فلپراچی کا نام بھی خوب چرچا میں رہا۔ خاص طور پر ہندوستان میں ان کی مقبولیت راتوں رات بڑھ گئی اور اب اس کامیابی کے بعد ریپر مارچ ۲۰۲۶ء میں ہندوستان ٹور کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سرمائی اولمپکس میں امریکی ادارے آئی سی ای کی شمولیت پر عوامی غم و غصہ
فلپراچی نے گنیز بک ریکارڈ پر کیا کہا؟
فلپراچی نے گانے کی کامیابی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا: جب میں نے پہلی بار اس گانے کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے دیکھا تو میں ششدر رہ گیا تھا۔ ہمیں اچانک یہ ڈیل ملی تھی اور کہا گیا تھا کہ انہیں یہ گانا چاہیے کیونکہ یہ فلم کے سین پر بالکل فٹ بیٹھ رہا ہے۔ انہوں نے اس گانے کو اس اداکار کے لیے استعمال کیا، انہوں نے ڈانس کیا اور گانا زبردست کامیاب ہو گیا۔‘‘ فلپراچی نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات سے کافی حیران تھے کہ مختلف زبان اور ثقافت سے تعلق رکھنے کے باوجود یہ گانا ہندوستان اور دنیا بھر میں اتنا پسند کیا گیا۔