سرکار حامی بھگوا شدت پسندوں کے۱۰؍اکتوبر کو جنتر منتر پہنچنے کے اعلان پر سی جے پی ترجمان سوروداس کا انتباہ۔
EPAPER
Updated: October 08, 2026, 12:30 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
سرکار حامی بھگوا شدت پسندوں کے۱۰؍اکتوبر کو جنتر منتر پہنچنے کے اعلان پر سی جے پی ترجمان سوروداس کا انتباہ۔
گیانیش کمار کے استعفیٰ، ایس آئی آر کی منسوخی اور الیکشن کمشنروں کی تقرری کے قانون میں تبدیلی کیلئے ۱۰؍ اکتوبر کے احتجاج کے خلاف سوشل میڈیا پر بھگوا شدت پسندوں کے پیغامات کا حوالہ دیتےہوئے سی جے پی کے ترجمان سوروداس نے متنبہ کیا ہے کہ احتجاج کا ناکام بنانے کیلئے حکومت خود ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش رچ رہی ہے۔
سی جے پی کے ترجمان نے ’’ہندو ارون یادو‘‘ نامی صارف کا ایک دھمکی آمیز ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ لاٹھی لہراتے ہوئے مظاہرین کو متنبہ کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ’’۱۰؍ اکتوبر کو سبھی راشٹر وادی جنتر منتر پہنچیں، جے شری رام۔‘‘ سورو داس نے لکھا ہے کہ ’’حکومت شہریوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرکے ملک میں بڑے پیمانے پر بدامنی پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، ملک کو خانہ جنگی جیسے حالات کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: احتجاج کو روکنے کیلئے دہلی پولیس کی بسوں اور’ پی جی‘ پر نظر
ایکس ہینڈل’’ہندو ارون یادو‘‘ پر ایک شدت پسند مظاہرین کو دھمکی دیتے ہوئے.
سورداس نے کہا کہ جین زی مظاہرین ہمیشہ پرامن رہے ہیں اور احتجاج کے دوران بھی امن برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے دہلی پولیس سے اپیل کی کہ دائیں بازو کے شدت پسند عناصر کو احتجاجی مقام میں داخل ہونے سے روکا جائے اور کسی بھی مظاہرین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف پیشگی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری بی جے پی حکومت اور دہلی پولیس پر ہوگی۔