• Thu, 03 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وقف بورڈ ملازمین کیلئے حکومت کا اہم اعلان

Updated: September 03, 2026, 11:59 AM IST | Agency | Aurangabad

سروس کے دوران فوت ہونے والے ملازم کی اولاد کو ملازمت دی جائے گی۔

Waqf Board. Picture: INN
وقف بورڈ۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کیلئے ایک بہت ہی تسلی بخش خبر سامنے آئی ہے۔ ریاستی حکومت نے مہاراشٹرا اسٹیٹ وقف بورڈ میں ہمدردانہ تقرری کی پالیسی کو نافذ کرنے کا ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر برائے اقلیتی امور و اوقاف  سونیترا پوار نے ایک ٹویٹ کے ذریعے  یہ اطلاع دی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ اس تعلق سے جلد ہی جی آر جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: اندور میں ’’چھاتروں کی گونج‘‘ میں حکومت کی رخنہ اندازی، ایک ہفتے کیلئے ملتوی

ملازمت کے دوران موت کی صورت میں سرکاری افسران اور ملازمین کے اہل ورثاء کو ہمدردی کی بنیاد پر سرکاری ملازمتیں دینے کی پالیسی ریاست میںنافذ ہے۔ تاہم مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ ایک خود مختار بورڈ ہے، اس لئے یہ قاعدہ وقف بورڈ  کے ملازمین پر نافذ نہیں ہوتا تھا۔اب حکومت نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے  وقف بورڈ میں بھی ہمدردانہ تقرری پالیسی کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  نائب وزیر اعلیٰ  نے اعلان کیا کہ وقف بورڈ کے افسران یا اہلکاروں میں سے کسی کی ملازمت کے دوران موت ہو جانے کی صورت میں  ہمدردی کی بنیاد پر تقرری۔ اس نئے فیصلے کے مطابق مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی ملازمت کے دوران کسی بھی ملازم یا افسر کی موت کی صورت میں، ان کے گھر کے  کسی اہل فرد کو  اس کی تعلیمی لیاقت کے مطابق وقف بورڈ ہی میں ہی گروپ سی یا گروپ `ڈی میں براہ راست تقرری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کانگریس کے نظریات کیلئے ڈٹ کر کھڑے رہیں‘‘

اس پالیسی کیلئے اہلیت کی تاریخ حکومت نے ۲۱؍ ستمبر ۲۰۱۷ء مقرر کی ہے۔ یعنی وقف بورڈ کے وہ جن کی ۲۱؍ ستمبر ۲۰۱۷ء کے بعد بحال ہوئے ہوں ان میں سے کوئی اگر سروس کے دوران  فوت ہو جائے تو، اس کی ورثاء میں سے کسی کو ملازمت دی جا سکتی ہے۔ سرکاری  قوانین کے مطابق اس پالیسی میں ایک اہم شرط بھی شامل کی گئی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ ایسے متوفی ملازمین کے ورثاء جن کا ۳۱؍ دسمبر ۲۰۰۱ء کے بعد کوئی تیسرا بچہ پیدا ہو ا ہو انہیں اس  پالیسی کا فائدہ نہیں ملے گا۔ اس فیصلے سے متعلق ایک تفصیلی گورنمنٹ ریزولوشن( جی آر)جلد ہی حکومت مہاراشٹر کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔ حکومت کے اس فیصلے سے وقف بورڈ میں کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خاندان کو اہم سہولت حاصل ہو سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK