Inquilab Logo

گوونڈی : خطرناک مکانوں کو خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی

Updated: July 26, 2021, 12:11 PM IST | Chetnasadikar | Gowandi

بی ایم سی نے ان ۲؍ منزلہ خستہ حال مکانات کونوٹس دیاتھا جنہیں دھات کی شیٹ سے بنایا گیا تھا

Picture.Picture:INN

 یہاں تیزبارش کے دوران  شیواجی نگر پلاٹ نمبر ۳؍نزد بامبے سٹی اسپتال میں ۳؍ منزلہ مکان جمعہ کی علی الصباح اچانک گر جانے سے ۴؍ مکین فوت  اور ۷؍ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جو مکان منہدم ہوا تھا ،وہ بھی ان خستہ حال مکانوں میں شامل تھا جن میں رہائش پزیر افراد کو گھر خالی کرنے کا نوٹس بی ایم سی نے دیاتھا۔ اس بارے میں بی ایم سی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے مطابق واقعہ جمعہ کی علی الصباح ساڑھے ۴؍ بجے ہوا۔  فائربریگیڈ کو اطلاع ملتے ہی ایک بچاؤ ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی ۔ شیخ فیملی کے ۴؍ افراد ہلاک ہوگئے اور ۲؍ زخمی تھے۔اس حادثہ میں ۵؍ پڑوسی بھی زخمی ہوئے۔ شیخ فیملی کے دیگر افراد ا س  لئے محفوظ رہے کیونکہ وہ گھر میں نہیں تھے۔ان گھروں کو مسمار کردیا جاتا ہے جو خطرناک ہوتے ہیں۔  ان افراد کو ایک میونسپل اسکول میں پناہ دینے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اپنی رہائش کا انتظام کرلیا۔شیخ فیملی نے اپنے ایک مالے والے گھر پر دھات کی شیٹ سے دوسرا مالا بنایا تھا جو گرپڑا۔
 اس بارے میں ایم ایسٹ وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر مہندرا اُبالے نے کہا کہ ’’ہم نے خستہ حال مکانوں کو  نوٹس دیا تھا لیکن  لوگ وہاں رہ رہے تھے۔متصل مکانوں کو بھی خالی کرایا گیا ہے۔ منہدم ہونے والے مکان سے جن گھروں کو نقصان پہنچا ہے ، ہم انہیں بھی منہدم کردیں گے۔‘‘واضح رہے کہ شہر میں یہ تیسرا گھر ہے  جو منہدم ہوا اور اس میں رہائش پزیر افراد کی جانیں چلی گئیں۔ ۶؍ دن قبل  چمبورر واشی ناکہ اور وکھرولی  سوریہ نگر میں اسی طرح کے حادثات کی وجہ سے ۳۲؍قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK