• Thu, 08 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سستے ہوم لون کے باوجود گزشتہ برس ہاؤسنگ کی فروخت میں کمی آئی: رپورٹ

Updated: January 07, 2026, 5:25 PM IST | New Delhi

قیمتوں میں زبردست اضافے کے باوجود ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں ۲۰۲۵ء میں مکانات کی فروخت ایک فیصد گھٹ کر ۴۸ء۳؍ لاکھ رہ گئی۔ ریئل اسٹیٹ مشاورتی کمپنی نائٹ فرینک انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوم لون پر شرحِ سود میں نرمی کے باوجود یہ گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

Building.Photo:INN
عمارت۔تصویر:آئی این این

قیمتوں میں زبردست اضافے کے باوجود ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں ۲۰۲۵ء میں مکانات کی فروخت ایک فیصد گھٹ کر ۴۸ء۳؍ لاکھ رہ گئی۔ ریئل اسٹیٹ مشاورتی کمپنی نائٹ فرینک انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوم لون پر شرحِ سود میں نرمی کے باوجود یہ گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ یہ رپورٹ بنیادی رہائشی بازار کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریئل اسٹیٹ کمپنیوں نے بتایا کہ ہوم لون پر سود کی شرح میں کمی، مضبوط معاشی ترقی اور مہنگائی میں کمی کے باعث گزشتہ برس مکانوں کی فروخت میں کمی کسی حد تک قابو میں رہی۔ آٹھ بڑے شہروں میں شامل ممبئی میٹروپولیٹن علاقے میں مکانوں کی فروخت گزشتہ برس ایک فیصد بڑھ کر ۹۷۱۸۸؍ یونٹ تک پہنچ گئی  جبکہ اوسط قیمت سات فیصد بڑھ کر۸۸۵۶؍  روپے فی مربع فٹ تک پہنچ گئی۔ بینگلورو میں۵۵۳۷۳؍یونٹ کے ساتھ فروخت تقریباً مستحکم رہی اور اوسط قیمت ۱۲؍ فیصد بڑھ کر ۷۳۸۸؍ روپے فی مربع فٹ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھئے:بپاشا باسو بالی ووڈ میں اپنے پُراعتماد انداز، گلیمراور تھرلر کے لئے مشہور

پونے میں فروخت تین فیصد کم ہوکر۵۰۸۸۱؍ یونٹس ہوگئی، جبکہ قیمتیں پانچ فیصد بڑھ کر۵۰۱۶؍ روپے فی مربع فٹ ہوگئیں۔ دہلی این سی آر میں فروخت میں نو فیصد کی سب سے بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ یہاں گزشتہ سال۵۲۴۵۲؍ مکانات فروخت ہوئے۔ دوسری جانب اوسط قیمت سب سے زیادہ ۱۹؍ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۶۰۲۸؍ روپے فی مربع فٹ رہی۔

یہ بھی پڑھئے:سعودی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی بھی سرمایہ کاری کرسکیں گے

حیدرآباد میں فروخت چار فیصد بڑھ کر۳۸۴۰۳؍ یونٹ ہو گئی اور قیمت ۱۳؍ فیصد بڑھ کر۶۷۲۱؍ روپے فی مربع فٹ ہو گئی۔ احمد آباد میں گھروں کی فروخت دو فیصد بڑھ کر۱۸۷۵۲؍ یونٹ رہی اور اوسط قیمت تین فیصد بڑھ کر ۳۱۹۷؍ روپے فی مربع فٹ تک پہنچ گئی۔ چنئی میں فروخت میں سب سے زیادہ ۱۲؍ فیصد اضافہ ہوا اور۱۸۲۶۲؍ مکانات فروخت ہوئے  جبکہ اوسط قیمت سات فیصد بڑھ کر  ۵۱۳۵؍ روپے فی مربع فٹ رہی۔ کولکاتا میں فروخت تین فیصد گھٹ کر۱۶۸۹۶؍ یونٹ رہ گئی، جبکہ اوسط قیمت چھ فیصد اضافے کے ساتھ ۴۰۳۷؍ روپے فی یونٹ رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK