• Fri, 26 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ: تباہ حال الشفا اسپتال میں ۱۷۰؍ ڈاکٹروں کی گریجویشن تقریب کا انعقاد

Updated: December 26, 2025, 3:00 PM IST | Gaza

غزہ شہر کے الشفا اسپتال میں شدید تباہی کے باوجود۱۷۰؍ فلسطینی ڈاکٹروں کی گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی، جو امید اور حوصلے کی علامت بنی۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی اور طبی شعبے کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

A view of the doctors` graduation ceremony outside Al-Shifa Hospital. Photo: X
الشفا اسپتال کے باہر ڈاکٹروں کی گریجویشن کی تقریب کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

غزہ شہر کے الشفا اسپتال میں وزارتِ صحت سےاسپیشلٹس سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے۱۷۰؍ ڈاکٹروں کی گریجویشن کی تقریب منعقد کی گئی۔ نومنتخب ڈاکٹروں کی کامیابی کا جشن منانےکیلئے بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے اسپتال کے باغ میں اس تقریب میں شرکت کی۔ نسل کُشی کے دوران اسرائیلی حملوں کے باعث اسپتال کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں اسپتال کی بیشتر عمارتیں اور آلات تباہ ہو گئے یا ناقابلِ استعمال ہو گئے۔ 

تصویر: ایکس

تصویر: ایکس

تصویر: ایکس

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK