Inquilab Logo

برطانیہ :وزیراعظم رشی سونک کی عید ملن پارٹی کی مخالفت،اسرائیل کی حمایت کے سبب بائیکاٹ

Updated: April 16, 2024, 11:59 AM IST | Agency | London

حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے لیڈران سمیت کاروباری لیڈرز نے بھی ۱۰؍ڈاؤننگ اسٹریٹ کے عید ملن میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیاہے۔

British Prime Minister Rishi Sonak. Photo: INN
برطانوی وزیراعظم رشی سونک۔ تصویر : آئی این این

اسرائیل کی حمایت پر برطانیہ میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کی عید ملن پارٹی تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے پیر کو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں عید ملن کی تقریب منعقد کی ہے، تاہم حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے لیڈران سمیت کاروباری لیڈرز نے بھی عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرونس سعیدہ وارثی سمیت دو دیگر ٹوری اراکین پارلیمنٹ بھی عید ملن پارٹی کے بائیکاٹ کا ارادہ رکھتے ہیں، بی بی سی کا کہنا ہے کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کی عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ حکومت کی طرف سے اسرائیل کی حمایت کرنے کے سبب کیا گیا ہے۔ یہ سالانہ تقریب وزیر اعظم رشی سنک کی میزبانی میں پیر کو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تادم تحریر تقریب کے حوالے سے کوئی رپورٹ موصول نہیں  ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’انتقامی کارروائیوں سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہ کریں‘‘

ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے حوالے سے انسانی خدشات کو سمجھتے ہیں، استقبالیہ کا بائیکاٹ کرنے والوں کی ممکنہ تعداد کے حوالے سے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ذرائع نے نجی طور پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ بیرونس وارثی نے۲۰۱۴ءمیں ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ میں وزیر خارجہ کے عہدے سے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ غزہ سے متعلق حکومت کی پالیسی ’’اخلاقی طور پر ناقابل دفاع‘‘ ہے۔  دوسری جانب برطانیہ کے سابق وزیراعظم اور موجودہ خارجہ سیکریٹری ڈیوڈ کیمرون نے عیدملن پارٹی کے مدعوئین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات بھلاکر اس دعوت میں شریک ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK