Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوونڈی کریئر فیسٹ کا شاندار انعقاد،۶۰۰؍سے زائد طلبہ کی شرکت

Updated: July 09, 2024, 3:58 PM IST | Inquilab News Network | Govandi

مختلف امتحانات کے ٹاپرز کا استقبال ۔ پروفیسر عبید الرحمٰن،عامرانصاری، سعید انصاری اور پروفیسر وسیم شیخ کا خطاب۔

In the picture, the main participants of Govindi Career Fest can be seen on stage. Photo: INN
تصویر میں گوونڈی کریئر فیسٹ کے اہم شرکاءاسٹیج پررونق افروز دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

ہیومن اپلفٹمنٹ ڈیولپمنٹ اسوسی نے ایس آئی او گوونڈی کے تعاون سے اتوار کو ’گوونڈی کریئر فیسٹ‘ کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو تعلیمی میدان میں بہتر رہنمائی فراہم کرنا اور اُنہیں مختلف کریئر آپشنز کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔ اس فیسٹ میں تقریباً ۶۰۰؍ طلبہ نے شرکت کی۔ ’تعلیمی میدان میں کمال‘  کے عنوان پر مبنی سیشن میں پروفیسر عبید الرحمٰن(جے آئی ایچ، میٹرو سیکریٹری) نے ’تعلیم کا مقصد‘ اور ’دلچسپی اور قابلیت کے شعبے میں کمال‘ جیسے اہم نکات کےمتعلق طلبہ کی رہنمائی کی۔ طلبہ کو یہ بتایا گیا کہ تعلیم کا مقصد صرف نوکری حاصل کرنا نہیں بلکہ انسان کی شخصیت کو سنوارنا اور سماج میں بہتری لانا بھی ہے۔ اس کے علاوہ، طلبہ کو یہ مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے شوق اور صلاحیت کے مطابق کسی بھی شعبے میں کمال حاصل کریں۔ دسویں اور بارہویں کے بعد کیا؟اس سیشن میں معروف کریئر کاؤنسلر عامر انصاری اور سعید انصاری نے طلبہ کو بتایا کہ دسویں اور بارہویں کے بعد کون کون سے کریئر آپشنز موجود ہیں۔ مختلف شعبوں کی تفصیلات پیش کی گئیں اور یہ بتایا گیا کہ کون کون سے شعبے مستقبل میں زیادہ مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ 
 پروفیسر وسیم شیخ(صدر ایس آئی او ممبئی)نے صدارتی خطاب میں طلبہ کو تعلیمی اور اخلاقی پہلوؤں پر معاشرے کی تعمیر نو کے بارے میں تحریک دی۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ کس طرح وہ تعلیم کے ذریعے اپنی اور اپنے معاشرے کی بہتری کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر، نیٹ، جے ای ای ایڈوانس، بارہویں کامرس، بارہویں سائنس، دسویں کے لڑکوں اور لڑکیوں کے ٹاپرز کو انعامات دئیے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر، طلبہ کی رہنمائی کے لئے ۸؍ مختلف میزیں لگائی گئیں۔ ہر میز پر مختلف شعبے (میڈیکل، انجینئرنگ، کامرس اور کاروباروغیرہ) کے ماہرین موجود تھے جو طلبہ کو مخصوص شعبے میں رہنمائی فراہم کر رہے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK