Inquilab Logo

لوکل ٹرینیں وقت پر چلانے میں بڑی کامیابی

Updated: December 06, 2021, 11:48 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ویسٹرن ریلوے نے رکاوٹیں دورکیں جس سے فی چکر ۲؍منٹ کا وقت بچتا ہے جبکہ دن بھرمیں ایک ٹرین کے ۵۶۰؍منٹ بچائے جاتے ہیں۔ اس سے مسافرو ںکو سہولت اورمزیدٹرینیں چلانے کیلئےگنجائش پیدا ہوئی

3.99% local trains are running on time in Western Railway..Picture:INN
ویسٹرن ریلوے میں ۹۹ء۳؍ فیصد لوکل ٹرینیں وقت پر چلائی جارہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

چرچ گیٹ سے ویرار کے درمیان مختلف رکاوٹوں کے سبب لوکل ٹرینیں وقت پر چلانے میںدقتوں کاسامنا کرنا پڑرہا تھا ۔حالانکہ اسے دور کرنے کی ریلو ے کی جانب سے کوشش جاری رہی ۔اب ویسٹرن ریلوے انتظامیہ کاکہنا ہےکہ تقریباً تمام رکاوٹیںدور کرلی گئی ہیںاور اس کا نتیجہ ہےکہ لوکل ٹرینیںاب ۹۹ء۳؍فیصد وقت پرچلائی جارہی ہیںجبکہ۲۰- ۲۰۱۹ء میںیہ ۹۵؍ فیصد تھی۔ اس کے ساتھ ہی ان رکاوٹوں کے دور کئے جانے سے ٹرین کے ہر چکر میں ۲؍ منٹ بچ جاتے ہیں اور پورے دن میںایک ٹرین کے ۵۶۰؍منٹ بچتے ہیں جس سے مسافروںکا وقت کم خرچ ہوتا ہے اور دوسرے مزید ٹرینیں چلانے  کیلئے بھی گنجائش پیدا ہورہی ہے۔ریلوےکی کوشش ہے کہ صد فیصد ٹرینیں وقت پرچلائی جائیں۔رکاوٹوں کے سبب ہی مرین لائنس میں۲۰؍کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لوکل ٹرینیںچلائی جاتی تھیں لیکن اب اس پابندی کو ختم کردیا گیا ہےاوراس کی وجہ سے ایک ٹرین کے ایک چکر میں۲؍منٹ کا وقت جبکہ دن بھر میں۵۶۰؍منٹ بچ جاتے ہیں۔ اسی طرح باندرہ کھار سیکشن میں۶۰؍کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار طے  کی گئی تھی ،اسے بھی ہٹادیا گیا ہے۔ اس سے ایک منٹ ۲۵؍سیکنڈ فی چکر بچ جاتے ہیںجس سے دن بھر میں۳۶۰؍ایک ٹرین کے بچ جاتے ہیں۔ سانتاکروز  میں بھی تین لائن کی کراسنگ کودو لائنوں میں بدل دیاگیا ہے جس سے ٹرینوں کی رفتار کو ۱۵؍ کلومیٹر فی گھنٹہ سے ۳۰؍کلو میٹرفی گھنٹہ تک بڑھانا ممکن ہوا ہے۔داد رمیںکراسنگ میں ۱۵؍ کلو میٹر فی گھنٹہ سے بڑھاکر۳۰؍ کلومیٹرفی گھنٹہ کردیا گیا ہے ۔ اس تبدیلی کی وجہ سے  پلیٹ فارم نمبر۶؍سے ٹرینوں کی تیزی سے آمدورفت ممکن ہوسکی ہے۔اسی طرح ماہم میںکی جانے والی تبدیلی سے ٹرینو ںکی رفتار ۳۵؍ کلومیٹر سے ۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ گئی ہے۔ ممبئی سینٹرل میں۲۵؍ایچ ایل بی ٹرین کیلئے شنٹنگ کنارے کو بڑھانے سے بھی ۳۰؍ منٹ کا وقت بچا ہے۔بھائندر میںکراس اوور۱۰۱؍۱۰۲؍ میں ٹرین کی رفتاربڑھاکر۱۵؍سے ۳۰؍کلومیٹر کردی گئی ہے جس سے ایک منٹ ۲۵؍سیکنڈ کا وقت بچ رہا ہے ۔ جنرل منیجرآلوک کنسل کے مطابق ’’ان تبدیلیوں کےسبب لوکل ٹرینیں تو وقت پر چل  رہی ہیں اوراس میں آئندہ مزیدبہتری آئے گی ،طویل مسافتی ٹرینیں بھی وقت پرچلانے کے علاوہ آنے والے وقتوں میں ٹرینیں بڑھانے میں بھی مددملے گی۔ ‘‘ان کے مطابق ’’ مستقل طور پراس جانب توجہ دی گئی ، حالانکہ ممبئی میں یہ کام آسان نہیں تھا لیکن جدید ٹیکنالوجی اورٹرینیں بند ہونے کے بعد کام کرنے  سے یہ ممکن ہوسکا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK