Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی ایس ٹی:دو سلیب ختم کرنےکومنظوری

Updated: August 22, 2025, 1:35 PM IST | Agency | New Delhi

گروپ آف منسٹر کی میٹنگ میں جی ایس ٹی کے ۵؍اور۱۸؍ سلیب ہی کو باقی رکھنے کی منظوری

Nirmala Sitharaman, Samrat Chaudhary and others at the Group of Ministers meeting. Photo: INN
گروپ آف منسٹرس کی میٹنگ میں نرملا سیتا رمن، سمراٹ چودھری او ردیگر۔ تصویر: آئی این این

جی ایس ٹی سلیب کی تعداد۴؍ سے گھٹا کر۲؍ کرنے کی تجویز کو منظوری مل گئی ہے جس سے مہنگائی سے راحت ملنے کی امید پید اہوگئی ہے۔  اس سلسلےمیںجمعرات کی میٹنگ میں گروپ آف منسٹرس نے مرکزی حکومت کی اس تجویز کو منظور کر لیا ہے جس میں جی ایس ٹی کے ۱۲؍ اور۲۸؍ فیصد والے سلیب کو پوری طرح سے ختم کر کے صرف۵؍ اور۱۸؍ فیصد والے سلیب رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔
یادر ہے کہ۱۲؍ اور۲۸؍ فیصد والا سلیب ختم ہو جانے کے بعد عام لوگوں کو مہنگائی سے کچھ حد تک راحت مل جائے گی۔ اس قدم سے۱۲؍ فیصد سلیب میں آنے والے بیشتر سامان اور سروسیز ۵؍ فیصد والے سلیب میں شامل ہو جائیں گے جبکہ۲۸؍ فیصد والے سلیب کی تقریباً ۹۰؍ فیصد سامان اور سروسیز۱۸؍ فیصد والے سلیب میں آ جائیں گے۔ صرف تمباکو اور پان مسالہ جیسی اشیاء پر اونچی شرحیں جاری رہیں گی۔
مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ساتھ جمعرات کو گروپ آف منسٹرس کی میٹنگ میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ ’’ہم نے حکومت ہند کے۱۲؍ اور۲۸؍ فیصد کے جی ایس ٹی سلیب کو ختم کرنے سے متعلق۲؍ تجاویز کی حمایت کی ہے۔‘‘ 
 انہوں نے مزید کہا کہ’’ سبھی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ تجاویز پر مشورے دیئے ہیں۔ کچھ ریاستوں نے اہم تبصرے بھی کئے، اسے جی ایس ٹی کونسل کو بھیج دیا گیا ہے۔ اب آگے کا فیصلہ کونسل ہی کو کرنا ہے۔
دو سلیب ختم ہونے کے بعد کیا چیزیں سستی ہوسکتی ہیں؟
 ۱۲؍ فیصد والا سلیب ختم ہونے کے بعد کئی اہم چیزیں۵؍ فیصد والے سلیب میں آ جائیں گی۔ اس سے ان چیزوں پر لگنے والا ٹیکس تقریباً۷؍ فیصد کم ہو جائے گا۔ ظاہر ہے کہ اس سے متعلقہ چیزوں کی قیمتیں کافی کم ہو جائیں گی۔ ۱۲؍فیصد والے سلیب سے۵؍ فیصد والے سلیب میں آنے والے کچھ اہم ترین سامان اس طرح ہیں:کپڑے اور ریڈیمیڈ گارمنٹس ( ایک روپے سے اوپر کے کپڑے بھی اب سستے ہو سکتے ہیں)جوتے چپل ،کئی سارے پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس، پرنٹنگ اور اسٹیشنری کے سامان۔ گھریلو سامان کے کچھ زمروں میں شامل اشیاء (جن پر ۱۲؍ فیصد جی ایس ٹی لگتا تھا)۔دوسری طرف۲۸؍ فیصد سلیب کی تقریباً۹۰؍ فیصد چیزوں کو۱۸؍فیصد میں لانے کی تیاری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی قیمت پر ٹیکس کا بوجھ ۱۰؍فیصد کم ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK