• Wed, 18 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممتا بنرجی کی الیکشن کمیشن پر سخت تنقید، اس کے فیصلوں کو ’تغلقی فرمان‘ قرار دیا

Updated: February 18, 2026, 1:21 PM IST | Agency | Kolkata

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کیا ہے۔ کولکاتا میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کمیشن کو’تغلقی کمیشن‘ کہا اور الزام لگایا کہ بی جے پی کے کہنے پر لاکھوں نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جا رہے ہیں۔

Mamata Banerjee.Photo:INN
ممتا بنرجی ۔ تصویر:آئی این این
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کیا ہے۔ کولکاتا میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کمیشن کو’تغلقی کمیشن‘ کہا اور الزام لگایا کہ بی جے پی کے کہنے پر لاکھوں نام ووٹر لسٹوں سے ہٹائے جا رہے ہیں۔ ریاستی سیکریٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’بی جے پی کے آئی ٹی سیل کی ایک خاتون ملازم نے بنگال میں۵۸؍ لاکھ ووٹروں کے ناموں کو ہٹانے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا۔‘‘
 
 
ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کی ہدایات کے تحت ’ایس آئی آر‘ کے دوران مغربی بنگال کے ووٹروں کے ناموں کو ہٹا رہا ہے۔ کمیشن جمہوری حقوق غصب کر رہا تھا اور عام لوگوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہا تھا۔ٹی ایم سی سپریمو نے الزام لگایا کہ بی جے پی کو خوش کرنے کیلئے بنگال کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے ذریعے معطل کئے گئے سات اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز کا بھی دفاع کیا۔
 
 
انہوں نے افسران کویقین دلایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل کئے گئے ۷؍ ریاستی سرکاری افسران اپنی ملازمت سے محروم نہیں ہوں گے۔ یہ یقین دہانی الیکشن کمیشن کے ذریعہ انتخابی فہرست کی خصوصی نظرثانی میں مبینہ بے ضابطگیوں پر افسران کے خلاف براہ راست کارروائی کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معطل کئے گئے اہلکار اپنے متعلقہ اضلاع میں کام کرتے رہیں گے البتہ انہیں الیکشن سے متعلق فرائض سے دور رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کام کریں گے۔ وہ انتخابی ڈیوٹی کے علاوہ کام کریں گے اور اضلاع میں اچھا کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان ۷؍افسران کو برخاست نہیں کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK