• Wed, 22 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روسی تیل پر سختی، ریلائنس نے مغربی ایشیا سے۲۵؍ لاکھ بیرل خریدے

Updated: October 21, 2025, 10:17 PM IST | New Delhi

ریلائنس انڈسٹریز نے امریکہ اور یورپ کے دباؤ کے درمیان مشرق وسطیٰ سے تیل کی خریداری میں اضافہ کر دیا ہے، اب وہ روس کے متبادل تلاش کر رہی ہے۔

Reliance Oil.Photo:INN
ریلائنس آئل۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان  کی پرائیویٹ سیکٹر کی بڑی کمپنی  ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، نے پچھلے ہفتے مشرق وسطیٰ سے خام تیل خریدا اور مستقبل میں اس طرح کے مزید آرڈر دینے کی امید ہے۔ یہ اقدام اشارہ کرتا ہے کہ روسی تیل پر مغربی ممالک کا بڑھتا ہوا دباؤ اب ریلائنس کی خریداری کی حکمت عملی کو متاثر کر رہا ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز نے کتنا تیل خریدا؟
باخبر ذرائع کے مطابق ریلائنس نے کم از کم۵ء۲؍ ملین بیرل تیل خریدا ہے، جس میں عراق کے بصرہ میڈیم، الشہین اور قطر لینڈ سے بھی شامل ہے۔ ریلائنس پہلے بھی ان ممالک سے تیل خرید چکی ہے، لیکن اس بار خریداری معمول سے کہیں زیادہ تھی۔

کیا ریلائنس روسی تیل کے متبادل کی تلاش میں ہے؟
تاجروں کا کہنا ہے کہ ریلائنس اب ان ممالک سے تیل خریدنے کے امکانات تلاش کر رہی ہے جن کا خام تیل روسی تیل سے ملتا جلتا ہے۔ اب تک ریلائنس ہندوستان میں روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار رہا ہے اور اس نے اپنی ریفائنریز چلانے کے لیے اس پر بہت زیادہ انحصار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بل گیٹس کا انتباہ: دنیا تباہی کے دہلیز پر، فوری عالمی تعاون کی ضرورت

امریکی دباؤ ہندوستان  کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟
امریکہ یوکرین جنگ میں روس کے مالی فائدہ کو کم کرنے کے لیے ہندوستان پر روسی تیل کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ  ہندوستان  نے روس سے تیل کی خریداری روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے حالانکہ مرکزی حکومت نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ہندوستانی ریفائنریز نے اشارہ دیا ہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری کم کر سکتے ہیں، لیکن مکمل طور پر بند نہیں کریں گے۔
کیا یورپ کی نئی پابندی ریلائنس کے لیے چیلنج بنے گی؟
مزید برآں، یورپی یونین نے روسی تیل سے بنی پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر پابندی کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق۲۱؍ جنوری ۲۰۲۶ءسے ہوگا۔ اس فیصلے سے ریلائنس کی یورپ کو برآمدی سرگرمیوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ یورپی رہنمایانہ  خطوط نے ہندوستان کو ان ممالک میں درج کیا ہے جن کے ساتھ تیل کی تجارت کرتے وقت اسے اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK