Inquilab Logo

نجی ایئر لائنز کو ہوائی جہاز کے کرایوں سے متعلق سماجی ذمہ داری کو سمجھنے کی ہدایت

Updated: June 08, 2023, 12:02 PM IST | New Delhi

شہر ی ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نےپرائیویٹ ایئر لائنز کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی سیکٹر میںکرایوں کو بڑھانے کی ایک حد ہونی چاہئے

Civil Aviation Minister Jyotraditya Scindia. (Photo: PIB)
شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا ۔ (تصویر : پی آئی بی )

 حکومت نے نجی  ایئر لائنز کوکرا یوں  سے متعلق سماجی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے بہت زیادہ کرایہ نہ بڑھانے کاحکم  دیا ہے۔ حکومت نے ایک بار پھر پرائیویٹ  ایئر لائنز کو خبردار کیا ہے کہ مسافروں کے کرایوں  سے متعلق ان کی بھی سماجی ذمہ داری ہے اور کسی بھی سیکٹر میںکرایوں کو بڑھانے کی ایک حد ہونی چاہئے۔
 شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے  بدھ کو  درالحکومت نئی دہلی میں اپنی وزارت کی ۹؍برسوں کی حصولیابیوں کی تفصیل بتانے کیلئے منعقد ہ  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ملک میں ہوابازی کا شعبہ کنٹرول فری یا ریگولیٹ ہے۔ اس میں ایئر لائنز کو کرایہ مقرر کرنے کے حقوق دیئے گئے ہیں جو کہ مارکیٹ کنٹرولڈ ہیں۔ ملک میں ہوا بازی کی مارکیٹ موسمی ہے۔ اس کے مطابق بھی ریٹ مقررکئے جاتے ہیں۔ اگر صلاحیت کم اور طلب زیادہ ہوگی اور ان پٹ لاگت کم نہیں ہوگی تو کرایہ کی شرحیں زیادہ ہوں گی۔ کرایہ طے کرنے کیلئے ایک الگورتھم ہوتی ہے۔
  سندھیا نے کہا کہ پیر کو ایئر لائنز کی میٹنگ بلائی گئی تھی اور انہیں بتایا گیا تھا کہ کرایہ کی شرح کو ایک مناسب سطح پر رکھا جائے۔ منی پوراور اب ادیشہ میں کچھ غیر متوقع واقعات رونما ہوئے ہیں، ان میں کرایہ کی شرحوں کا خیال رکھاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاوہ دہلی سے سری نگر، لیہہ، ممبئی، پونے، احمد آباد اور بنگلورو جیسے شہروں تک کرایہ کی شرح زیادہ سے زیادہ ہے۔
 انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے بعد اثر ہوا ہے اور ان سیکٹرز میں کرائے۱۴؍ فیصد سے۶۱؍ فیصد تک کم ہوئے ہیں۔ یہ درست ہے کہ سول ایوی ایشن سیکٹر ریگولیٹ ہے لیکن بعض سیکٹرز پر زیادہ سے زیادہ کرایوں کی حد ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام ایئر لائنز کو بہت واضح طور پر دیا گیا ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ ایئر لائنز کو خود اس پر غور کرنا ہوگا اور انہیں سمجھنا ہوگا کہ یہ ان کی سماجی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK