• Wed, 10 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو پی آئی نے یونیورسل پوسٹل یونین سے ہاتھ ملایا، سندھیا نے افتتاح کیا

Updated: September 10, 2025, 12:55 PM IST | Agency | Dubai

مرکزی وزیر سندھیا نے دبئی میں منعقدہ یونیورسل پوسٹل کانگریس میں شرکت کی ،پروجیکٹ کے آغا ز کو تاریخی قرار دیا۔

Communications Minister Scindia during a meeting with his Japanese counterpart. Photo: INN
وزیر مواصلات سندھیا اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران۔ تصویر: آئی این این

مرکزی وزیر مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جیوترادتیہ  سندھیا نے دبئی میں منعقدہ ۲۸؍ویں یونیورسل پوسٹل کانگریس میں ہندوستان کے موبائل ایپ پر مبنی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام  یوپی آئی اور یونیورسل پوسٹل سروسز یونین ( یو پی یو) کے تعاون سے چلائے جانے والے پروجیکٹ کا تاریخی آغاز کیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر پوسٹل خدمات کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی اختراع کے لئے ہندوستان کی طرف سے ۱۰؍لاکھ ڈالر کی امداد کا بھی  اعلان کیا۔ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، یہ تاریخی اقدام دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے سرحد پار ترسیلات زر کے عمل میں انقلاب برپا کر دے گا۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ آف پوسٹس آف انڈیا ( ڈی او پی )،این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (این آئی پی ایل)اور یو پی یو کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
   مذکورہ پروجیکٹ ہندوستان کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی ) کو یو پی یوانٹر کنکشن پلیٹ فارم (آئی پی) کے ساتھ مربوط کرتا ہے جس سے پوسٹل نیٹ ورک کی رسائی اور  یوپی آئی کی رفتار اور استطاعت کا ایک منفرد امتزاج ہوتا ہے۔ سندھیا نے کہا کہ یہ صرف ٹیکنالوجی پر مبنی سروس کا آغاز نہیں ہے، بلکہ ایک سماجی وابستگی ہے۔  پوسٹل نیٹ ورک کی معتبریت اور یو پی آئی کی رفتار محفوظ طریقے سے رقوم کا تبادلہ کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK