مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ سمیت اہم لیڈروں نے شرکت کی ، اُن کا جسد خاکی مقامی ’رانی محل‘ میں عوام کے دیدار کیلئے رکھاگیا تھا
EPAPER
Updated: May 17, 2024, 7:17 AM IST | Gwalior
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ سمیت اہم لیڈروں نے شرکت کی ، اُن کا جسد خاکی مقامی ’رانی محل‘ میں عوام کے دیدار کیلئے رکھاگیا تھا
جمعرات کو مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کی والدہ اور آنجہانی مادھو راؤ سندھیا کی اہلیہ مادھوی راجے سندھیا کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اوربی جے پی کے دیگر سینئر لیڈر وں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔
جمعرات کی صبح مادھوی راجے سندھیا کا جسد خاکی ایک خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی سے گوالیار لایا گیا۔ اس کے بعد ان کا جسد خاکی مقامی ’رانی محل‘ میں عوام کے دیدار کیلئے رکھا گیا۔ان کے’انتم سنسکار‘ کا سلسلہ سہ پہر تقریباً ساڑھے ۳؍ بجے شروع ہوا اور ان کی آخری رسومات مقامی چھتری علاقے میں روایتی انداز میں ادا کی گئیں۔ یادر ہےکہ سندھیا شاہی ریاست کے اراکین کی آخری رسومات چھتری کے علاقے ہی میں ادا کی جاتی رہی ہیں۔ مادھوی راجے سندھیا نے بدھ کو دہلی میں آخری سانس لی۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے وہاں کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں زیر علاج تھیں۔ آخری لمحات میں ان کے خاندان کے تمام افراد ان کے ساتھ تھے۔ بدھ کو دن میں سندھیا کا جسد خاکی عوام کے آخری دیدار کیلئے دہلی میں ان کی رہائش گاہ میں رکھا گیا تھا۔