• Mon, 05 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گجرات کے وفد کا جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے دفتر کا دورہ

Updated: October 05, 2026, 12:23 PM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mumbai

گجرات سے آئے ہوئے ایک خصوصی وفد نے اتوار کو جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر زون کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت جماعت اسلامی ہند، احمد آباد کے ناظم شہر  اقبال مرزا کر رہے تھے۔

Jamaat-e-Islami Mumbai spokesperson briefing a delegation from Gujarat. Photo: INN
جماعت اسلامی ممبئی کے ترجمان سید شریف گجرات سے آئے وفد کو تفصیل بتاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

گجرات سے آئے ہوئے ایک خصوصی وفد نے اتوار کو جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر زون کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت جماعت اسلامی ہند، احمد آباد کے ناظم شہر  اقبال مرزا کر رہے تھے۔ وفد میں ڈاکٹروں، انجینئروں، تاجروں اور پروفیسروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’ایس آئی آرکی تمام گڑبڑیاں درست کی جائیں‘‘

اس دورے  میں جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو کے پی آر ڈپارٹمنٹ اور مرکزی تعلیمی بورڈ (ایم ٹی بی) مہاراشٹر کے  سید شریف سر  نے مہاراشٹر میں تعلیم اور تعلقات عامہ کے میدان میں جماعت کی سرگرمیوں اور جاری اصلاحی و فلاحی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے سینئر رہنما  سید عزیز محی الدین نے وفد سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے وفد کے اراکین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے جماعت کے مشن اور سماج میں امن و انصاف کے قیام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کا احاطہ کیا۔ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں ریاستوں کے درمیان تعلیمی و دعوتی تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK