Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیوش گوئل نے سنگاپور میں اعلیٰ سطحی دوطرفہ اجلاسوں میں شرکت کی

Updated: August 20, 2026, 10:13 PM IST | Singapore

ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان وزارتی فورم کے اجلاسوں کے سلسلے میں وہاں گئے سینئر وزراء کے وفد میں شامل وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے وہاں کئی اعلیٰ سطحی دوطرفہ اجلاسوں اور کاروباری کانفرنسوں میں شرکت کی۔

Meeting.Photo:X
میٹنگ۔ تصویر:ایکس

ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان وزارتی فورم کے اجلاسوں کے سلسلے میں وہاں گئے سینئر وزراء کے وفد میں شامل وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے جمعرات کو وہاں کئی اعلیٰ سطحی دوطرفہ اجلاسوں اور کاروباری کانفرنسوں میں شرکت کی۔ وزارت تجارت و صنعت کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ان اجلاسوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان روایتی قریبی اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور کاروبار کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا تھا۔ گوئل نے دن کا آغاز دیگر ساتھی وزراء کے ساتھ سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ سے استانا (وزیر اعظم کی رہائش گاہ) میں ملاقات کے ساتھ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:آیوشمان نے بچوں کے محفوظ بچپن کی اپیل کی

اس کے بعد انہوں نے وہاں ایک ہوٹل میں منعقدہ چوتھی ہندوستان۔سنگاپور وزارتی گول میز میٹنگ (آئی ایس ایم آر) اور چوتھی ہندوستان۔سنگاپور کاروباری گول میز کانفرنس (آئی ایس بی آر) میں شرکت کی۔ ان اجلاسوں میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں اور دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
وزارتی گول میز میٹنگ میں ہندوستان کی جانب سے وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، پیوش گوئل اور وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور تجارت جتن پرساد شامل تھے۔ سنگاپور کی نمائندگی وہاں کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت و صنعت گین کِم یونگ، سینئر وزیر، وزیر برائے قومی سلامتی رابطہ اور وزیر داخلہ کے شَن مگم، وزیر خارجہ ڈاکٹر ویویان بالاکرشنن، وزیر برائے ڈجیٹل ترقی و اطلاعات جوزفین تیو اور وزیر ٹرانسپورٹ و وزیر مملکت برائے خزانہ جیفری سیو نے کی۔
دوپہر میں گوئل نے عالمی کاروباری اور ادارہ جاتی برادری کے سینئر لیڈروں کے ساتھ حکومت سے کاروبار (جی  ٹوبی) کی کئی میٹنگیں کیں۔ گوئل نے سنگاپور کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور تجارت و صنعت محترمہ گین سیو ہوانگ کے ساتھ سٹی اسکوائر مال میں ایپیڈا۔فیئر پرائس پہل کا دورہ کیا۔ اس پروگرام نے ہندستان اور سنگاپور کے درمیان بڑھتی ہوئی زرعی تجارت اور وسیع ہوتی ہوئی بازار تک رسائی کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھئے:بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ: تریشا اور گایتری کوارٹر فائنل میں پہنچیں

شام کو انہوں نے صنعتی تنظیم فکی کی جانب سے منعقدہ ہندستان۔سنگاپور کاروباری فورم کی کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے نئے عالمی ترقیاتی مساوات میں ہندوستان: ایشیا اور دنیا میں کاروبار کے لیے ترقی اور مواقع  کے موضوع پر منعقدہ فائر سائیڈ چیٹ میں بھی حصہ لیا۔ اس کے بعد کاروباری برادری کے ارکان کے ساتھ سوال و جواب کا ایک تعاملی اجلاس منعقد ہوا۔ ان تمام اجلاسوں اور پروگراموں نے ہندوستان۔سنگاپور اقتصادی شراکت داری کی مضبوط رفتار کی دوبارہ تصدیق کی۔ ساتھ ہی، ان سے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور کاروبار سے کاروبار (بی ٹو بی  ) رابطوں کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ہندستان کے عزم کا بھی اظہار ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK