• Sat, 20 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایچ وَن بی ویزا:ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کے شیئرس میں گراوٹ

Updated: September 20, 2025, 7:37 PM IST | Washington

امریکہ کی جانب سے ایچ وَن بی ویزا کی فیس میں بے تحاشا اضافے کے بعد جمعہ کو امریکہ میں ہندوستانی آئی ٹی اور بینکنگ کمپنیوں کے شیئرس میں گراوٹ درج کی گئی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایچ ون بی ویزا کی فیس کو بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر کرنے کے حکم پر دستخط کیے۔

Wipro.Photo:INN
وپرو کا بینر۔تصویر:آئی این این

امریکہ کی جانب سے ایچ وَن  بی  ویزا کی فیس میں بے تحاشا اضافے کے بعد جمعہ کو امریکہ میں ہندوستانی آئی ٹی اور بینکنگ کمپنیوں کے شیئرس میں گراوٹ درج کی گئی۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایچ ون بی  ویزا کی فیس کو بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر کرنے کے حکم پر دستخط کیے۔ اس وقت تک ہندوستان میں شیئر بازار بند ہو چکے تھے، لیکن امریکہ میں ہندوستانی آئی ٹی اور بینکنگ کمپنیوں پر اس کا اثر دیکھا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:چپ ہو یا شپ، ہمیں ہندوستان میں ہی تیار کرنا ہوگا: مودی

نیسڈیک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیز میں کگنیزینٹ کا شیئر۷۳ء۴؍ فیصد گر گیا۔ انفوسس میں۴۱ء۳؍ فیصد اور وپرو میں۱۰ء۲؍ فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ سیفی ٹیکنالوجیز کا شیئر۱۷ء۰؍ فیصد نیچے آیا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کا شیئر۴۸ء۰؍ فیصد اور آئی سی آئی سی آئی بینک کا شیئر۲۸ء۰؍ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔  امریکی صدر ٹرمپ کے اس حکم کا سب سے زیادہ اثر ہندوستانیوں پر پڑے گا کیونکہ ایچ وَن بی ویزا حاصل کرنے والوں میں ہندوستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امریکی مالی سال ۲۰۲۴ء(جو۳۰؍ ستمبر کو مکمل ہوتا ہے) میں تقریباً ۲؍لاکھ ۷؍ ہزار ہندوستانیوں کو ایچ وَن بی ویزا جاری کیا گیا۔ 
امریکہ کے۳۰؍ جون۲۰۲۵ء تک کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وہاں ایچ وَن بی ویزا پر کام کرنے والوں میں ہندوستانی آئی ٹی کمپنی ٹی سی ایس (ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز) کے امریکہ میں۵۵۰۵؍ ملازمین ایچ وَن بی ویزا پر ہیں، جو امریکی کمپنی ایمزون (۱۰۰۴۴؍ملازمین)کے بعد ایچ وَن بی ویزا استعمال کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ مائیکروسافٹ اور میٹا میں بھی ۵؍ ہزار سے زائد ملازمین ایچ وَن بی ویزا پر کام کر رہے ہیں۔ ایپل اور گوگل دونوں میں تقریباً۴۲۰۰۔۴۲۰۰؍اور کگنیزینٹ میں۲۴۹۳؍ ملازمین ایچ وَن بی ویزا پر امریکہ میں کام کررہے ہیں۔ اس کے بعد جے پی مورگن، وال مارٹ اور ڈیلائٹ کا نمبر آتا ہے۔ 
ویزا کی نئی فیس واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات سے نافذ ہو جائے گی۔ پرانے قانون کے مطابق ایچ وَن بی ویزا کی لاٹری میں شامل ہونے کے لیے ۲۱۵؍ ڈالرس کی فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔ لاٹری میں نام آنے کے بعد آجر کمپنی کو فارم  بھرنے کے لیے۷۸۰؍ ڈالر کی فیس دینا پڑتی تھی۔ اس کے بعد، ویزا فیس کمپنی کے حجم، ملازمین کی تعداد وغیرہ پر منحصر ہوتی تھی۔ اب ویزا فیس کو بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK