Inquilab Logo Happiest Places to Work

حج ۲۰۲۵ء کا اختتام، حجاجِ کرام کی رمی جمرات کے بعد منیٰ سے روانگی شروع

Updated: June 08, 2025, 3:01 PM IST | Makkah

رواں برس فریضہ ادا کرنے والے حجاج ِ کرام آج یعنی اتوار کو رمی جمرات مکمل ہونے کے بعد منیٰ سے روانہ ہو رہے ہیں۔ لاکھوں عازمین آج اتوار۸؍ جون کو جمرات کے مقام پر جمرات (شیطان کی علامات) کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

Pilgrims throwing stones at the devil. Photo: INN.
عازمین شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

رواں برس فریضہ ادا کرنے والے حجاج ِ کرام آج یعنی اتوار کو رمی جمرات مکمل ہونے کے بعد منیٰ سے روانہ ہو رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حج ۱۴۴۶ء ہجری (مطابق۲۰۲۵ء) کا آخری مرحلہ مکمل ہو رہا ہے اور اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین آج اتوار۸؍ جون کو جمرات کے مقام پر جمرات (شیطان کی علامات) کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اکثر حجاج آج ہی غروبِ آفتاب سے قبل مکہ مکرمہ واپس چلے جائیں گے، جہاں سے وہ اپنے اپنے وطن واپسی کے مراحل کا آغاز کریں گے، تاہم، بعض حجاج کل پیر۹؍ جون (۱۳؍ ذی الحجہ) کو بھی منیٰ میں قیام کریں گے اور ایامِ تشریق کے تیسرے روز کی رمی کے بعد روانہ ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: لاس اینجلس: امیگریشن چھاپوں کیخلاف پُرتشدد مظاہرے، نیشنل گارڈز تعینات کا اعلان

مشاعرِ مقدسہ میں قائم خیموں کا یہ عارضی شہر، جو ہر سال ایامِ حج کے دوران آباد ہوتا ہے، اب دوبارہ آئندہ سال کے حج تک ویران ہو جائے گا۔ وادیٔ منیٰ میں حج کا نظم و ضبط سنبھالنے والی انتظامیہ نے آج (تیسرے دن) کی رمی کیلئے بھی بھرپور انتظامات کررکھے ہیں۔ حکام کے مطابق جمرات پل پر آج غیر معمولی رش متوقع ہے، اسی لئے اضافی سیکیوریٹی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ ہجوم کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ رضاکاروں اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں بھی موجود ہیں، جو حاجیوں کو راستے کی نشاندہی اور عمومی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ حجاج کی سہولت کیلئے جانے اور واپسی کے راستوں کو الگ الگ رکھا گیا ہے اور اہلکاروں کو باقاعدہ قطاروں میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ حجاج آرام اور سکون کے ساتھ اپنی رمی مکمل کر سکیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK