• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی کابینہ کے اجلاس میں حج کی تیاریوں کا جائزہ ، عازمین حج کا استقبال

Updated: May 16, 2024, 12:23 PM IST | Jeddah

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حج انتظامات سے متعلق اداروں اورکارکنوں  کو ہدایت دی کہ حج سے متعلق تمام منصوبوں  پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔

Cabinet meeting held under the chairmanship of King Salman bin Abdulaziz. Photo: PTI.
شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کا اجلاس۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

یہاں سعودی کابینہ کے اجلاس میں  حج کی تیاریوں  کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران حج انتظامات سے متعلق اداروں کو ضروری ہدایات دی گئیں۔ 
سعودی خبر رساں  ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جدہ میں منعقدہ سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں  نے دنیا بھر سے حج کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کا استقبال کیا۔ اس دوران شاہ سلمان نے حرمین شریفین میں  عازمین حج کو تمام سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ 
شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حج انتظامات سے متعلق اداروں اورکارکنوں  کو ہدایت دی کہ حج سے متعلق تمام منصوبوں  پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔ تمام داخلی مقامات کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کو بھی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے دعا بھی کہ اے اللہ !یہاں آنےتمام افرا د کو آسانی کے ساتھ حج کے مقدس فریضے کو انجام دینے کی توفیق دے۔ کابینہ کے اس کے اجلاس میں  دیگر موضوعا ت پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK