Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہارورڈ ایک مذاق ہے، نفرت اور حماقت سکھاتا ہے: ٹرمپ کا یونیورسٹی پر نیا حملہ

Updated: April 17, 2025, 7:32 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا، ’’ ہارورڈ کو اب پڑھنے کی ایک مناسب جگہ بھی نہیں سمجھا جا سکتااور اسے دنیا کی عظیم یونیورسٹیوں یا کالجوں کی کسی بھی فہرست میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے، ہارورڈ ایک مذاق ہے، جو نفرت اور حماقت سکھاتا ہے، اور اسے اب وفاقی فنڈز نہیں ملنے چاہئیں۔ ‘‘

Donald Trump and Harvard University. Photo: INN.
ڈونالڈ ٹرمپ اور ہارورڈ یونیورسٹی۔ تصویر: آئی این این۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ’ مذاق ’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اعلیٰ یونیورسٹی کی جانب سے بیرونی سیاسی نگرانی میں آنے کے مطالبات کو مسترد کرنے کے بعد اس کے سرکاری تحقیقی معاہدے منسوخ کر دینے چاہئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا، ’’ ہارورڈ کو اب پڑھنے کی ایک مناسب جگہ بھی نہیں سمجھا جا سکتا، اور اسے دنیا کی عظیم یونیورسٹیوں یا کالجوں کی کسی بھی فہرست میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے، ہارورڈ ایک مذاق ہے، جو نفرت اور حماقت سکھاتا ہے، اور اسے اب وفاقی فنڈز نہیں ملنے چاہئیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ سے رہائی پانے والے روسی قیدیوں سے صدر پوتن کی ملاقات، حماس کا شکریہ ادا کیا

ڈو نالڈ ٹرمپ داخلوں، بھرتیوں اور سیاسی جھکاؤ پر حکومتی نگرانی میں آنے کے اپنے مطالبے کو مسترد کرنے پراس تاریخی یونیورسٹی پر برافروختہ ہیں جس نے۱۶۲؍ نوبل انعام یافتہ پیداکئے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی سمیت دیگر ادارے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات کے آگے جھک گئے ہیں، مگر ہارورڈ یورنیورسٹی نے اس دباؤ کو صاف طور پر مسترد کر دیا، یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے اس ہفتے کہا کہ یونیورسٹی اپنی آزادی یا اپنے آئینی حقوق پر گفت و شنید کرنے سے انکار کرتی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس ہفتے ہارورڈ، جو عالمی تحقیقی مرکز ہے، کیلئے۲ء۲؍ ارب ڈالر کی وفاقی فنڈنگ منجمد کرنے کا حکم دیا، علاوہ ازیں انہوں نے یونیورسٹی سے غیر منافع بخش تعلیمی ادارے کے طور پر ٹیکس سے مستثنیٰ حیثیت چھیننے کی بھی دھمکی دی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹیوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ’یہود مخالف جذبات‘ کو فروغ دے رہی ہیں۔ ایسا خاص طور پر اسرائیل کے غزہ پر جنگ کے خلاف ہونے والے طلبہ احتجاج کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پرنس ہیری اور میگھن کی فلاحی تنظیم نے ایک امریکی مسلم تنظیم سے تعلق منقطع کرلیا

ہارورڈ یونیورسٹی کو منجمد کی گئی ادائیگیاں اس کے سرکردہ تحقیقی پروگراموں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کیلئے ہیں جن میں زیادہ تر طبی شعبے میں ہیں، جہاں لیبارٹریاں نئی ادویات اور علاج کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ٹرمپ اور ان کی وہائٹ ہاؤس ٹیم نے یونیورسٹیوں کے خلاف اپنی مہم کو اس کے ردعمل کے طور پر جائز قرار دیا ہے جسے وہ بے قابو سامیت دشمنی قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تنوع کے پروگراموں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK