• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ:مسلمان ہونے کے شبہ میں ہندوتوا ہجوم نے ۳؍ پجاریوں کو بے دردی سے مارا

Updated: July 15, 2024, 3:54 PM IST | Hyderabad

ہریانہ کے پرلہاد نگر کے لیساری گیٹ کے سامنے ہندوتوا ہجوم نے مبینہ طور پر مسلمانی بھیس میں ہونے اور بچہ پکڑنے والی گینگ کا حصہ ہونے کے الزام میں مارا پیٹا ہے۔ پولیس کی تفتیش کے بعد ملزمین کے خلاف تمام الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہریانہ کے پجاریوں ، جن کی شناخت گورو کمار، گوپی ناتھ اور سنیل کمار کے طور پر کی گئی ہے، کو پرلہاد نگر کے لیساری گیٹ پولیس اسٹیشن گیٹ کے سامنے ایک ہندوتوا ہجوم نے مبینہ طورپر مسلمانوں کو بھینس بدلنے کیلئے بے دردی سے مارا ہے۔ حملہ آوروں میں سے ایک نے اس حادثے کو ریکارڈ کیا ہے اور اسے آن لائن پر پوسٹ بھی کیا ہے۔ ہجوم نے ان پر بچہ پکڑنے والی گینگ کا حصہ ہونے کا الزام عائد کیا اور جب وہ ہنومان چالیسا اور دیگر منترپڑھنے میں ناکامیاب ہوئے تو انہیں بے دردی سے مارا پیٹا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس واقعے کی تصاویراور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پادری رو رہے ہیں اور درد سے چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ضمنی انتخابات کے نتائج تقسیم کی سیاست کو زبر دست دھچکا‘‘

پولیس کو جب یہ اطلاع موصول ہوئی کہ یہ تین سادھو بچوں کے اغواء میں ملوث ہیں تو وہ انہیں تفتیش کیلئے لے گئے تھے۔ مقامی افراد میں چہ میگوئیاں جاری ہیں کیونکہ انہوں نے انہیں کبھی اس علاقے میں کبھی نہیں دیکھا اور انہیں دیگر مقامات پر بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔قبل ازیں میرٹ پولیس نے پجاریوں پر حملے اور انہیں پکڑنے کے دعویٰ سے انکار کیا ہے۔ تاہم،اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی ہے۔ پولیس کی تفتیش کے بعد ان تین ملزین پر لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے تھے۔ حالانکہ یہ تین افراد ہندو ہیں اور ہریانہ کے اور جگادھری کے رہائشی ہیں۔پولیس نے اس معاملے میں اب بھی تفتیش جاری رکھی ہے اور ۲؍ افراد کو تفتیش کیلئے پولیس تحویل میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK