Inquilab Logo

آپ لیڈرسنجےسنگھ اورراکھی برلاکا ہاتھرس دورہ، مخالفین نےسیاہی پھینکی

Updated: October 06, 2020, 8:35 AM IST | Agency | Lucknow

ملزم کا تعلق سخت گیر ہندوتواوادی تنظیم سے ہے، سیاہی پھینکنے کے بعد نعرے بازی بھی کی، عام آدمی پارٹی کا سخت برہمی کااظہار

Sanjay Singh - Pic : PTI
سیاہی پھینکے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

پانچ رکنی وفد کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ اور رکن اسمبلی  راکھی برلا  پیر کو ہاتھرس  میں مظلوم کے اہل خانہ سے ملاقات پہنچے تو انہیں سخت ہندوتوادی تنظیم کے بدتمیز کارکنوں کا سامنا کرنا پڑا۔  یہ واقعہ متاثرہ کے گاؤں کے باہر پیش آیا۔  متاثرین سے ملاقات کے بعد جب سنجے سنگھ ، راکھی برلا اور دیگر لیڈران باہر نکلے تو ان پر ایک شر پسند نے  سیاہی اچھالی گئی جو براہ راست اُن کے چہرے پڑی۔اس نے بس اتنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ نعرے بازی بھی کی۔ ذرائع کے مطابق اس کا تعلق ہندوتواوادی تنظیم سے ہے۔
 اس بدتمیزی پر عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے  جم کراحتجاج کیا۔ پولیس سیاہی پھینکنے والے کو تو نہیں روک سکی لیکن احتجاج کرنے والوں پر اس نے لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے وہاں افراتفری مچ گئی ۔ اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ یوگی حکومت درندوں کے ساتھ کھڑی ہے،اسلئے  اس سے انصاف کی امید نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔
  سنجے سنگھ  کے ساتھ ہونے والی اس بدتمیزی پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شدید  برہمی کااظہار کیا۔  انھوں نے کہا کہ سنجے سنگھ یوپی حکومت کے ظلم و زیادتی کے خلاف بے خوف ہوکر بول رہے ہیں۔ یوپی سرکار نے  ان پر ۱۴؍ ایف آئی آر کیا ، دفتر سیل کیا لیکن انہیں گرفتار کرنے کی ہمت نہیں کر پائی تو آج حملہ کروا دیا۔ انہوں نے اسے بی جے پی کی بدحواسی قرار دیا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK