Inquilab Logo Happiest Places to Work

حضرت مولانا غلام محمد وستانوی کا ۷۵؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: May 04, 2025, 4:09 PM IST | Surat

معروف عالمِ دین اور جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا (مہاراشٹر) کے بانی و مہتمم حضرت مولانا غلام محمد وستانوی آج ۴؍ مئی۲۰۲۵ء کو۷۵؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Maulana Ghulam Mohammad Vastanoi Photo: INN.
مولانا غلام محمد وستانوی۔ تصویر: آئی این این۔

معروف عالمِ دین اور جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا (مہاراشٹر) کے بانی و مہتمم حضرت مولانا غلام محمد وستانوی آج ۴؍ مئی ۲۰۲۵ء کو۷۵؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 
علمی خدمات اور تعلیمی کارنامے
مولانا وستانوی نے روایتی دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کو یکجا کرنے کی کامیاب کوشش کی۔ انہوں نے جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا کی بنیاد رکھی جوہندوستان کے اقلیتی طبقے کے زیرِ انتظام پہلے میڈیکل کالج کی میزبانی کرتا ہے، جو میڈیکل کونسل آف انڈیا (MCI) سے تسلیم شدہ ہے۔ یہ ادارہ دینی اور عصری تعلیم کے امتزاج کی ایک نمایاں مثال ہے۔ بتا دیں کہ مولانا وستانوی نے مختصر مدت کیلئے۲۰۱۱ء میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔ 
تعلیمی پس منظر
مولانا غلام محمد وستانوی یکم جون۱۹۵۰ء کو گجرات کے ضلع سورت کے وستان گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے دارالعلوم فلاح دارین، ترکیسر اور مظاہر علوم سہارنپور سے تعلیم حاصل کی۔ ان کے اساتذہ میں مولانا یونس صاحب جونپوری اور مولانا صدیق احمد صاحب باندوی شامل تھے۔ مولانا وستانوی کی وفات پر علمی و دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی تعلیمی خدمات اور اصلاحی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK