• Fri, 23 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو اننگز اور ۳۱؍رنوں سے ہراکر سیریز میں برابری حاصل کر لی

Updated: October 23, 2026, 12:48 PM IST | Agency | Johannesburg

جنوبی افریقہ نے جمعرات کو دوسرے ٹیسٹ کے آخری سیشن میں آسٹریلیا کو ۲۹۵؍ رنوں پر آؤٹ کر کے  میچ اننگز اور ۳۱؍ رن سے جیت لیا۔ سینٹ جارج پارک میں ملی اس جیت کے ساتھ میزبان ٹیم نے ۳؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ 

South Africa team captain Temba Bavuma. Photo: INN
جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما۔ تصویر: آئی این این

جنوبی افریقہ نے جمعرات کو دوسرے ٹیسٹ کے آخری سیشن میں آسٹریلیا کو ۲۹۵؍ رنوں پر آؤٹ کر کے  میچ اننگز اور ۳۱؍ رن سے جیت لیا۔ سینٹ جارج پارک میں ملی اس جیت کے ساتھ میزبان ٹیم نے ۳؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔  جنوبی افریقہ نے خراب موسم کے خدشے کے درمیان وقت رہتے مقابلہ اپنے نام کیا۔جنوبی افریقہ کے تیز گیند بازوں ویان مولڈر، کگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کی آخری ۴؍ وکٹیں لیں۔

ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور اسکاٹ بولینڈ کی شاندار اننگز کے باوجود آسٹریلوی ٹیم کی مزاحمت آخرکار جواب دے گئی۔ مولڈر نے پہلے ہیڈ کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بولینڈ کو بولڈ کیا اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو بھی پویلین بھیج کر ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔ ربادا نے مچل اسٹارک کو بولڈ کیا جبکہ یانسن نے جوش ہیزل ووڈ کو سلپ میں کیچ کرا کر آسٹریلیا کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:پیرا گیمز: ہندوستان نے ۴؍ گولڈ اور ۵؍ سلور میڈل جیتے

باوماکی سنچری نے پلٹا میچ 

مقابلے کے پہلے ۲؍ دن کا بیشتر کھیل بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ تیسرے دن صبح جب موسم صاف ہوا تب جنوبی افریقہ کا اسکور ۶؍ وکٹوں پر ۱۱۰؍ رن تھا۔ ایسے میں آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں ملی کامیابی کے بعد دوسرے میچ میں بھی مضبوط پوزیشن میں پہنچتا دکھائی دے رہا تھا۔ تاہم جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بباومانے ۱۷۹؍ رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو بحران سے نکالا۔ میزبان ٹیم نے ۹؍وکٹوں پر ۴۲۵؍رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اس کے بعد گیند بازوں نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں محض ۹۹؍رنوں پر سمیٹ دیا اور اسے فالو آن کھیلنے پر مجبور کر دیا۔

دوسری اننگزمیں آسٹریلیا نے بارش کی وجہ سے صبح کا سیشن برباد ہونے کے بعد ۴؍ وکٹوں پر ۱۵۶؍ رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ہیڈ نے ۸۷؍ رنوں سے اپنی اننگز آگے بڑھائی اور ۱۲۱؍ رن بنائے۔ تاہم، مولڈر کی اچھال لیتی گیند پر وہ اسے اپنے اسٹمپس پر کھیل بیٹھے۔ یہ ہیڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں ۱۳؍ ویں سنچری تھی جبکہ آسٹریلیا سے باہر ان کی دوسری سنچری رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK