Inquilab Logo

چلی میں شدید بارش اور سیلاب ،۲؍ افراد ہلاک، سیکڑوں بے گھر

Updated: June 27, 2023, 11:05 AM IST | Santiago

ایک دہائی کے دوران خراب ترین موسم کا سامنا، ندی اور نالوں میں بھی طغیانی،سڑکیں متاثر

A flooded street in Chile.
چلی کی ایک سیلاب زدہ گلی ۔

 چلی کے وسطی علاقوں میں مہلک بارش سے  ندی نالوں میں طغیانی آگئی  ۔ اس دوران سڑکوں کو نقصان پہنچا   جبکہ سیکڑوں افراد متاثر  ہوئے ہیں۔ ۲؍افراد کی موت بھی ہوگئی۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق   جنوبی امریکی ملک چلی میں۲۲؍ جون سے جاری شدید بارش کے سبب آنے والے سیلاب میں۲؍ افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے۔ملک کے وسطی علاقوں میں  ہونے والی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔سڑکوں کو نقصان پہنچا اور سیکڑوں افراد متاثر ہوئے۔
 مقامی  حکام کے   ساتھ متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے والے صدر گیبریل بورچ نے  بتایا ،’’ بدقسمتی سے درختوں کے نیچے آنے والے  ہمارے ۲؍ شہری  ہلاک ہو گئے جبکہ۳؍  لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ آفت میں۴۱۹؍ افراد بے گھر ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار۲؍افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ والپاریسو کے مختلف علاقوں  میں پانی کی  ترسیل بند ہے۔‘‘
   دریںا ثناء خبر لکھے جانے تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں بلاتعطل جاری ہیں۔
  چلی کے وزیر  داخلہ کیرولینا توہا نے کہا کہ ویلپاریئسو اور بایوبیو علاقوں میں حالات  انتہائی  نازک ہیں اور ان دونوں علاقوں کو آفت زدہ  قرار دے دیا  گیا  ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش  مزید کچھ عرصے  تک جاری رہے گی ۔ سیلاب اور طغیانی کا خطرہ زیادہ ہے لہٰذا  شہریوں کو  محتاط رہنا  ہو گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK