Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناندیڑ ضلع کے مختلف دیہاتوں میں شدید بارش اور آندھی

Updated: June 10, 2025, 10:02 PM IST | Nanded

فصلوں کو شدید نقصان ، رکن پارلیمان اشوک چوہان نے ضلع انتظامیہ کو فوری پنچ نامہ کرنے کی ہدایت دی

Damage to crops caused by torrential rain
طوفانی بارش سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کی

ضلع بھر میں پیر کی شام کے بعد آنے والی زوردار آندھی اور طوفانی بارش نے بھوکر اسمبلی حلقہ کے کسانوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ خاص طور پر اردھاپور تعلقہ کے کسانوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، جبکہ مُڈکھیڑ اور بھوکر تعلقہ میں بھی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق کیلے کے اردھا پور میں باغات مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے ہیں اور پپیتا سمیت دیگر فصلوں کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سابق وزیر و رکن پارلیمنٹ اشوک راؤ چوہان نے اردھاپور، مُڈکھیڑ اور بھوکر کے تینوں تحصیلداروں سے رابطہ قائم کیا اور فوری طور پر نقصان کا پنچنامہ کرنے کی ہدایت دی۔
 جس کے بعد پنچناموں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اس ضمن میں اشوک چوہان نے بتایا کہ نقصان کی مکمل تفصیل دستیاب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس اور ضلع کے سرپرست وزیراتل ساوے کو میمورنڈم دیا جائے گا اور ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ متاثرہ کسانوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی امیدیں حکومت سے وابستہ ہیں کہ وہ اس قدرتی آفت میں ان کے نقصان کا ازالہ کرے گی۔
 خیال رہے کہ پیر کی شام طوفانی بارش کے سبب شہر کے کئی علاقوں میں بھی بارش کاپانی لوگوں کے مکانوںمیں داخل ہوگیا۔ اسی طرح طوفانی ہواؤں کے سبب بجلی کے کھمبے گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ اسی طرح  کئی مقامات پر پیڑ اکھڑجانےسے بھی ٹریفک نظام درہم برہم رہا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔متاثرین کی مدد کےلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوششیں جاری ہے ۔

nanded Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK