Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناندیڑ: گیس سلنڈر کی ہوم ڈیلیوری لازمی ہوگی

Updated: March 29, 2026, 9:40 AM IST | Z. A. Khan | Mumbai

ضلع ناندیڑ میں گیس سپلائی کو بحال رکھنے اور صارفین کو پریشانیوں سے بچانے کیلئے ضلع کلکٹر راہل کَرڈِیلے کی صدارت میں ضلع کلکٹر آفس میں گیس کمپنیوں کے سیلس آفیسر اور گیس ایجنسی مالکان کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

At least in Nanded, such a scene will not happen. Photo: INN
کم از کم ناندیڑ میں ایسا منظر نہیں ہوگا۔ تصویر: آئی این این

ضلع ناندیڑ میں گیس سپلائی کو بحال رکھنے اور صارفین کو پریشانیوں سے بچانے کیلئے ضلع کلکٹر راہل کَرڈِیلے کی صدارت میں ضلع کلکٹر آفس میں گیس کمپنیوں کے سیلس آفیسر اور گیس ایجنسی مالکان کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں گیس ڈسٹری بیوٹرس اہم ہدایات دی گئیں۔ ضلع کلکٹر نے واضح کیا کہ تمام گیس ایجنسی مالکان کیلئے ہوم ڈیلیوری لازمی ہوگی۔ کسی بھی حالت میں صارفین کو ایجنسی پر بلا کر سلنڈر دینے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ رجسٹرڈ پتے پر ہی گیس کی فراہمی یقینی بنانی ہوگی۔ اگر کسی صارف کو ہوم ڈیلیوری میں دشواری پیش آئے تو وہ اپنے تعلقہ کے متعلقہ سپلائی افسر (نائب تحصیلدار) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انتظامیہ نے گیس ایجنسیوں پر بھیڑ کو روکنے کیلئے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجنسی پر جمع نہ ہوں۔ بکنگ کے بعد جلد از جلد سلنڈر گھر تک پہنچانے کی ذمہ داری متعلقہ ایجنسی کی ہوگی۔ضلع کے تمام گیس صارفین سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی بدنظمی یا ہنگامہ آرائی سے گریز کریں۔ انتظامیہ کے اس نظام کو کامیاب بنانے میں عوامی تعاون کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی صارفین کو ای کے وائے سی عمل گھر بیٹھے مکمل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ صارفین اپنے موبائل کے ذریعے آسانی سے یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بنگال میں عین انتخابی مہم کے دوران مرشد آباد میں فرقہ وارانہ تصادم

اس کیلئے پہلے ’آدھار فیس آر ڈی ‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، پھر اپنی گیس کمپنی کا آفیشل ایپ جیسے انڈین آئن، بھارت پیٹرولیم ، ہندوستان پیٹرولیم وغیرہ۔ ان ایپس پر آدھار ، ای کے وائی سی ” آپشن کے ذریعے چہرہ اسکین کر کے تصدیق مکمل کی جا سکتی ہے۔ مزید معلومات کیلئے سرکاری ویب سائٹ:

 https://www.pmuy.gov.in/e-kyc.html 

پر بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ضلع میں گیس سپلائی مکمل طور پر جاری ہے، لہٰذا شہری افواہوں پر دھیان نہ دیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھئے: حکومت کاصارفین پر پی این جی کے استعمال پر زور

یاد رہے کہ ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی شہروں میں گیس ایجنسیوں کے باہر عوام کی بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ اس بھیڑ کے بہانے ایجنسی والوں نے سلنڈر گھروں پر پہنچانا بند کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مانگ زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کے پاس سلنڈر پہنچانے والے ملازمین کی کمی ہو گئی ہے۔ صورتحال یہ ہے ہوم ڈیلیوری بند ہے اور لوگ خالی سلنڈر لئے گیس ایجنسیوں کے سامنے کھڑے ہیں۔ اس صورتحال کے درمیان ناندیڑ ضلع کلکٹر کا یہ فیصلہ انتہائی اہم مانا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK