Inquilab Logo

چین میں شدید بارش کاسلسلہ برقرار،کچھ حصوں میں سیلاب کا خدشہ

Updated: September 11, 2023, 1:57 PM IST | Agency | Beijing

یلو الرٹ جاری ، گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ، مکاؤ، گوانگسی، ہینان، تائیوان اور سیچوان کے کچھ حصوں میں شدید بارش کاامکان

A flooded area in China. Photo: INN
چین کا ایک سیلاب زدہ علاقہ ۔ تصویر:آئی این این

چین میں شدید بارش کا سلسلہ برقرار ہے۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں  میں  شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ 
میڈیار پورٹس کے مطابق چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتواراور سنیچر کو ملک کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔
چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے اتوار کو یلو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ،’’ اتوار کو صبح۸؍ بجے سے پیر کی صبح ۸؍ بجے تک گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ، مکاؤ، گوانگسی، ہینان، تائیوان اور سیچوان کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔موسم کی رپورٹس میں ۸۰؍ ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔‘‘
 مرکز نے مقامی حکومتوں کو موسلا دھار بارش کیلئے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے اور ٹریفک انتظامیہ کے حکام سے کہا کہ وہ شدید بارش سے متاثر سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کیلئے مناسب اقدامات کریں ۔ مرکز نے خطرات والے بیرونی بجلی کی سپلائی منقطع کرنے اور کھلے علاقوں میں بیرونی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے اور حساس علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے کہا ہے۔
مرکز نے ضرورت کے مطابق پانی کی نکاسی کو بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت دی ہے ۔ ساتھ ہی کھیتی باڑی اور مچھلی کے تالابوں سے پانی کی نکاسی کے نظام کی جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔ ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK