Inquilab Logo

ممبئی ، تھانے اور رائے گڑھ میں ۱۵؍ جون تک مسلسل موسلادھار بارش کی پیش گوئی

Updated: June 12, 2021, 8:32 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ممبئی کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلے ۱۵؍ جون تک ممبئی ، تھانے ، پال گھر ،رائے گڑھ ، رتنا گیری اور سندھو درگ ان اضلاع میں اتنہائی تیز بارش ہوگی

The Meteorological Department has appealed to the citizens not to leave their homes.Picture:Inquilab
محکمہ موسمیات نے شہریوں سےگھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل ہے۔ تصویر انقلاب

:ممبئی کے محکمہ موسمیات  کی جانب سے  پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلے ۱۵؍ جون تک ممبئی ، تھانے ، پال گھر ،رائے گڑھ ، رتنا گیری  اور سندھو درگ ان اضلاع میں اتنہائی تیز بارش ہوگی۔  برسات کی یہ جھڑی اب تک کی سب سے طویل جھڑی ہے لہٰذا اس کیلئےمتعلقہ انتظامیہ کو ضروری انتظامات کرنے  چاہئے۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے بعد ممبئی میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس الرٹ  اور  جمعہ کو بھی مسلسل بارش کے سبب شہریوں کو خوف ہے کہ ممبئی میں کہیں ۲۶؍ جولائی ۲۰۰۶ء جیسی صورتحال نہ پیدا ہو جائے ۔
ممبئی میں ہائی الرٹ
 محکمہ موسمیات  نے ۱۳؍ اور ۱۴؍ جون کو ممبئی اور مضافات میں انتہائی تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس کے  پیش نظربرہن ممبئی میونسپل  کارپوریشن ( بی ا یم سی ) نے الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ساحل اور ساحلی علاقوں پر جانے سے گریز کریں۔
 بی ایم سی کی جانب سے درج ذیل  تیاری کرنے کا  دعویٰ 
۱۔ڈویژنل کنٹرول روم اور دیگر تمام کنٹرول روم کو ’ہائی الرٹ‘  رکھا گیا ہے ۔ تمام سسٹم اچھی طرح سے لیس اور الرٹ ہیں۔
۲۔ بی ایم سی کے تمام ڈویژنل کنٹرول روم ضروری افرادی قوت اور آلات سے لیس ہیں۔
۳۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ۶؍ پمپنگ اسٹیشن  اور نشیبی علاقوں میں  نصب کئے گئے ڈی واٹرنگ پمپ ٹھیک طرح سے کام کر رہے ہیں اور ان موٹروں کو جاری رکھنے کیلئےمتعلقہ  آپریٹرز کے پاس  وافر مقدار میں  ڈیزل کاذخیرہ ہے۔
۴۔ بی ایم سی فائر بریگیڈ کے سیلاب اور بچاؤ دستے مطلوبہ افرادی قوت اور آلات کے ساتھ۶؍ مختلف مراکز پرتعینات ہیں۔
۵۔نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
۶۔ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور بحریہ کے کوآرڈینیٹنگ افسران کو قلابہ  آبزرویٹری سے مطلع کیا گیا ہے اور وہ ضرورت کے مطابق مدد کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔
۷۔بیسٹ (ٹرانسپورٹ اینڈ بجلی سپلائی) اور اڈانی انرجی کو تمام اسٹیشنوں پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ان کی سپورٹ ٹیمیں اچھی طرح سے لیس اور چوکس  ہیں۔
۸۔مین ایمرجنسی کنٹرول روم اور بیک اپ کنٹرول روم میں وافر تعداد میں  افرادی قوت دستیاب ہے۔
۹۔میونسپل کارپوریشن کے مین کنٹرول روم میں پولیس ، فائر بریگیڈ ، ٹریفک پولیس ، بی ای ایس ٹی (ٹرانسپورٹ اینڈ بجلی سپلائی) ، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت ، ٹرانسپورٹ کمشنر کے کوآرڈینیٹنگ افسران موجود ہوں گے۔
۱۰۔ اسسٹنٹ کمشنر ، ایل وارڈ کو ہدایت دی گئی ہے کہ میٹھی ندی کی سطح آب پر نگاہ رکھیں اور اضافہ ہونے کی صورت میں کرانتی نگراور دیگر علاقوں سے شہریوں کے عارضی طور پر انخلا کے انتظامات کریں اور فوری طور پر امداد کیلئے  نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم کی ایک ٹیم کو وہاں تعینات کردیا گیا ہے۔
۱۱۔ ایجوکیشن آفیسرز  کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایم سی کے سبھی ۲۴؍ واڈروں میں میونسپل اسکولوں کو عارضی پناہ گاہ کے طو رپر استعمال کرنے کیلئے تیار رکھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK