• Tue, 13 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی اور اطراف میں تیز بارش، ہریانہ اور پنجاب کیلئے انتباہ

Updated: October 13, 2026, 11:31 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی ہوائی اڈے پر تقریباً ۱۵؍پروازوں میں تاخیر، پڑوسی ریاستوں میں آندھی، طوفان اور بجلی گرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

Noida`s roads were left in a bad state after a brief spell of rain. Photo: INN
کچھ دیر کی بارش میں نوئیڈا کی سڑکوں کا برا حال ہوگیا۔ تصویر: آئی این این
دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں پیر کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے دہلی میں تقریباً ۱۵؍ پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے نے علی الصباح ساڑھے چار بجے  مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کیا اور انہیں پروازوں کی تازہ ترین صورتحال کی معلومات کیلئے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کرنے کامشورہ دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقوں میں خراب موسم کا امکان ظاہر کیا ، تاہم ’’پروازوں کی آمد و رفت کو معمول کے مطابق بتایا۔‘‘
 
 
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے چار دنوں میں ہریانہ، دہلی، چنڈی گڑھ اور پنجاب میں آندھی، طوفان، بجلی گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ شمال مغربی ہندوستان میں موسمیاتی ہلچل کا اثر بنا ہوا ہے، جس کی وجہ سے کچھ جگہوں پر ہوا کی رفتار۵۰؍ سے۶۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK