Inquilab Logo

بھیونڈی اور کلیان میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب

Updated: June 10, 2021, 8:27 AM IST | khalid abdul Qayyum and ajaz abdulgani | Mumbai

دونوں شہروں میںانتظامیہ کی جانب سے نالوں کی صفائی کے دعوےکھوکھلے ثابت ہوئے ،گٹروںکے پانی اور کوڑا کرکٹ سے تعفن اورگندگی

Water entered houses in Kalyan`s Waldhoni and Hanuman Nagar.Picture:Inquilab
کلیان کے والدھونی اور ہنومان نگر میںگھرو ں میںپانی داخل ہوگیا تصویر انقلاب

 دونوں پڑوسی شہروں میں بدھ کو ہوئی موسلا دھاربارش کے سبب نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بھیونڈی میں نالہ صفائی احسن طریقے سے نہ ہونے کے سبب نالیوں اور گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہتا  رہا ۔ شہر کے بیشتر علاقےکمر تک پانی جمع ہوجانے سے سوئمنگ پول میں تبدیل ہو گئے۔ جس میں چھوٹے بچے بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے۔میو نسپل کارپوریشن نے ۶۰؍ فیصد نالوں کی صفائی کا دعویٰ کیا تھالیکن شہر کے متعدد علاقوں میں جمع پانی نے ان کے دعوے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔موسلادھار بارش کے نتیجے میں ایک مخدوش عمارت کی بالکنی اور ۴؍درخت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
 تیز بارش کے سبب خان کمپاؤنڈ،غیبی نگر،تھانہ روڈ،انجور پھاٹا،مہاڈا کالونی، کلیان ناکہ، شاستری نگر،فاطمہ نگر،اعظمی کمپاؤنڈ،عید گاہ روڈ، آنند ہوٹل کے عقب میں واقع نالا،غیبی نگر، تین بتی، شیواجی نگر،کنیری، کملا ہوٹل، سٹیزن اسپتال ، نظام پورہ، نارپولی، پدما نگر، ورلا دیوی اسپتال ،بھاجی مارکیٹ، نذرانہ کمپاؤنڈسمیت  متعددنشیبی علاقے زیرآب آگئے۔علاوہ ازیںنالوں سے اُبل کر بارش کا پانی سڑکوں پرآجانے کے باعث کلیان روڈ، انجورپھاٹا، ونجار پٹی ناکہ ،نذرانہ سرکل سمیت کئی علاقوں میں   ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔میونسپل کارپوریشن کے تعلقات عامہ افسر ملند پانسولے نے بتایا کہ  بدھ کو ہوئی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ویتال پاڑہ میں واقع ایک مخدوش عمارت کی بالکنی منہدم ہو گئی۔ حادثہ کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔مذکورہ عمارت کو خالی کروانے کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔نیز کومبڑ پاڑہ میں ۲؍ اور پوگاؤں میں ۲؍درخت بھی گرے ہیں۔
 دوسری جانب کلیان میں بد ھ کی علی الصباح سے موسلا دھار بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے روز مرہ کی زند گی  متاثر ہوکر رہ گئی۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے سے مکینوں کو کافی پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔نشیبی علاقوں میں پہلی ہی بارش میں پانی بھر جانے سے میونسپل انتظامیہ کے مکمل نالے صفائی کے دعوؤں کی پول کھول گئی۔ بارش  سے کلیان ، ڈومبیولی، امبر ناتھ ، الہاس نگر اور بد لاپور میں اہم سڑ کوں اور راستوں پر پانی بھر گیا جبکہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے مکینوں گھروں میںگھٹنے تک پانی آنے سے سامان کا نقصان ہوا۔کلیان مشرق کے والد ھونی اور ہنومان نگر میں پانی گھر میں داخل ہو نے سے لوگوں نے میونسپل انتظامیہ کے تئیں بر ہمی کا اظہار کیا۔مسلم اکثر یتی علاقوں میں بھی نالے صفائی نہیں ہو نے سے کوڑا کرکٹ  بہہ کر سڑ کوں پر آ گیا۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے امبر ناتھ مشرق کے شیو ا لک نگر سوسائٹی کے مین گیٹ کی دیوار اچانک منہدم ہو گئی۔وہیں بدلا پورریلوے اسٹیشن کے سب وےمیںانووا کار پھنس جانے کا واقعہ پیش آیا ۔

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK