Inquilab Logo Happiest Places to Work

کے ڈی ایم سی کی حدود میں ۱۵ ؍اگست کو جانور ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف برہمی

Updated: August 11, 2025, 5:39 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی ) نے ۱۵؍ اگست کو کسی بھی طرح کے جانور کے ذبیحہ پر پابندی عائد کی ہے۔ اس عجیب وغریب فرمان پر راشٹروادی کانگریس(شرد پوار) کے جتیندر اوہاڑ اور شیوسینا (ادھو) کے آدتیہ ٹھا کرے نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

Aaditya Thackeray and Jitendra Awhad.Photo:INN
آدتیہ ٹھاکرے اور جتیندر اوہاڑ۔تصویر:آئی این این

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی ) نے ۱۵؍ اگست کو کسی بھی طرح کے جانور کے ذبیحہ  پر پابندی عائد کی ہے۔اس عجیب وغریب فرمان پر راشٹروادی کانگریس(شرد پوار) کے جتیندر اوہاڑ اور شیوسینا(ادھو) کے آدتیہ ٹھاکرے نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی ) نے ۱۵؍ اگست کو کسی بھی طرح کے جانور کے ذبیحہ  پر پابندی عائد کی ہے۔اس عجیب وغریب فرمان پر راشٹروادی کانگریس(شرد پوار) کے جتیندر اوہاڑ اور شیوسینا(ادھو) کے آدتیہ ٹھاکرے نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اس متنازع فیصلہ پر رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ’’ کیا تمہارے باپ کا راج ہے؟کون کیا کھائے اور دکان دار کیا فروخت کریں؟ اس کی دستور نے آزادی دی ہے۔‘‘ 
کے ڈی ایم سی کی اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کانچن گائیکواڑ نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں ۱۴ ؍ اگست کی رات ۱۲؍ بجے سے  ۱۵؍ اگست کی رات ۱۲؍ بجے تک بکرے،بھیڑ، مرغیاں اور  بڑے جانور ذبح کرنے پر پابندی رہے گی۔اگر کوئی خفیہ طور پر جانور ذبح کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف مہاراشٹر کارپوریشن ایکٹ ۱۹۴۹ءکی مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ 
کے ڈی ایم سی کے اس متنازع فرمان پرشدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے کہا کہ جس دن آزادی ملی، کیا اسی دن آزادی چھین لی جائے گی۔گوشت خوری بہوجن سماج کے ڈی این اے میں شامل ہے۔اس دن شہریوں کو مٹن کی پارٹی کرنا چاہئے۔جتیندر اوہاڑ نے میونسپل انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ کھانے پینے پر پابندی عائد کرنے کا حق  میونسپل کمشنر کو کس نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او بی سی بمقابلہ مراٹھا،ہندو بمقابلہ مسلم،ہندی بمقابلہ مراٹھی کا تنازع  پیدا  کرنے کے بعد اب گوشت خوروں اور سبزی خوروں کے درمیان بحث شروع کی جارہی ہے۔
دریںاثناء شیوسینا(ادھو) کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے بھی کے ڈی ایم سی کے حکم نامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہری بے شمار  مسائل سے دوچار ہیں اور میونسپل کمشنر متنازع فرمان جاری کررہے ہیں، ایسے میونسپل کمشنر کو فوراً برخاست کردینا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK