Inquilab Logo

ایڈوکیٹ گنارتن سداورتے کے خلاف سماعت پر روک لگانے سے ہا ئی کورٹ کا انکار

Updated: March 23, 2023, 11:52 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

بامبے ہائی کورٹ نےدرخواست گزار کو مزید کوئی راحت دینے سے انکار کر دیا ہے اور بار کونسل آف مہاراشٹر اینڈ گوا کی سماعت کو جائز قرار دیا

Gunaratna Sadavarte
گنا رتن سداورتے

بار کونسل آف مہاراشٹر اینڈ گوا کے ذریعہ تادیبی کارروائی کرنے اورشکایت درج کرنے کے خلاف وکیل گنارتن سداورتےنے بامبے ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کرتے ہوئے ان کے خلاف کونسل کی سنگل بنچ کے روبرو ہونےوالی شنوائی پر روک لگانے کی اپیل کی تھی۔بامبے ہائی کورٹ نےدرخواست گزار وکیل کو مزید کوئی راحت دینے سے انکار کر دیا ہے اور بار کونسل کی سماعت کو جائز قرار دیا ہے ۔
 وکیل گنارتن سداورتے نے بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ کے جسٹس گوتم ایس پٹیل اور جسٹس نیلا گوکھلے کے روبرو بار کونسل آف مہاراشٹر اینڈ گوا کے روبرو ان کے خلاف کی گئی شکایت اور ہونے والی سماعت کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا ۔سدا ورتے کے خلاف وکیل سشیل مانچیکر جو پمپری کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر بھی تھے ،  انہوں نے عوامی احتجاج کے دوران وکالت کے پیشہ سے وابستہ کورٹ پہن کر احتجاج میں شامل ہونے پر اعتراض کیا تھا اور بار کونسل آف مہاراشٹر اینڈ گوا میں شکایت درج کی تھی ۔ اس پر کونسل نے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ بالا معاملہ میں سماعت شروع کی تھی ۔
 سداورتے کی جانب سے دفاع کرتے ہوئے وکیل سبھاش جھا نے عدالت سے کہا کہ مہاراشٹر اینڈ گوا بار کونسل نے سنگل بنچ کے ذریعہ میرے موکل کے خلاف کی جانے والی تادیبی کارروائی کی ضمن میں سماعت کے دوران ان پر عائد کئے گئے الزام کی بنیاد پر انہیں قصور وار ٹھہرایا ہے جو سراسر غلط ہے۔ وہیں کونسل کی جانب سے سینئر وکیل ملند ساٹھے نے عدالت کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ’’ کونسل سنگل ممبر کمیٹی کے ذریعہ عائد کردہ الزام پر شنوائی کرتا ہے جو کونسل کے طے شدہ طریقہ کار کا حصہ ہے ۔ اس میں یہ بھی طے کیا جاتا ہے کہ  کسی معاملہ پر یک رکنی بنچ سماعت کرے گی یا تین رکنی کمیٹی اس ضمن میں تادیبی کارروائی کرے گی ۔ ‘‘اس اطلاع پر بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے دونوں فریقوں کی جرح سننے کے بعد کہا کہ ’’ بار کونسل آف انڈیا کی ترتیب کردہ کمیٹی ایک قانونی باڈی ہے اور اس میں ہائی کورٹ مداخلت نہیں کر سکتا  ۔ اس کے علاوہ قانون کی رو سے جس معاملہ میں یک رکنی بنچ کے روبرو معاملہ کی شنوائی کی جارہی ہے وہ قانونی باڈی کے ذریعہ بنائے گئے قانون کے عین مطابق ہے اور انہوںنے اس ضمن میں جو فیصلہ کیا ہے وہ درست ہے، اس لحاظ  سےبامبے ہائی کورٹ اس میں مداخلت نہیں کرے گا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK