Inquilab Logo Happiest Places to Work

نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ۴ سالہ ایل ایل بی کورس متعارف کرایا جاسکتاہے، معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِغور

Updated: May 10, 2025, 12:11 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

سپریم کورٹ میں پانچ سالہ ایل ایل بی کورس کو قومی تعلیمی پالیسی ۲۰۲۰ء کے مطابق چار سالہ ایل ایل بی سے تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

Supreme Court. Photo: INN
سپریم کورٹ۔ تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ نے جمعہ کو چار سالہ ایل ایل بی کورس متعارف کرانے کی ایک درخواست پر سماعت کی۔ ۹ مئی ۲۰۲۵ء کو جسٹس وکرم ناتھ اور سندیپ مہتا کی ڈویژن بنچ نے ایک عوامی مفاد کی درخواست (پی آئی ایل) پر غور کیا جس میں پانچ سالہ ایل ایل بی کورس کو ۲۰۲۰ء میں متعارف کرائی گئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ۲۰۲۰ء) کے تحت چار سالہ ایل ایل بی کورس سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پی آئی ایل میں کہا گیا کہ این ای پی ۲۰۲۰ء پیشہ ورانہ ڈگریوں کیلئے چار سالہ انڈرگریجویٹ کورسیز کو فروغ دیتی ہے۔ 

پی آئی ایل میں عدالت سے مرکزی حکومت کو ایک لیگل ایجوکیشن کمیشن یا ایکسپرٹ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دینے کی درخواست بھی کی گئی ہے جس میں ممتاز ماہرینِ تعلیم، قانون دان، ریٹائرڈ ججز، وکلاء اور پروفیسرز شامل ہوں تاکہ ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کورسیز کے نصاب اور دورانیہ کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھئے: نفرت انگیز تقریر برداشت نہیں کی جا سکتی: سپریم کورٹ نے نشی کانت دوبے کی سرزنش کی

عدالت نے اس معاملہ میں نوٹس جاری کرنے کے بجائے اس پی آئی ایل کو ایک سالہ ایل ایل ایم کورسیز کو تسلیم کرنے سے متعلق ایک دوسرے معاملے کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK