تیز گیند باز نے کہا:میں ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں اور ملک کیلئے زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنا چاہتا ہوں۔
EPAPER
Updated: July 22, 2025, 12:54 PM IST | Agency | Manchester
تیز گیند باز نے کہا:میں ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں اور ملک کیلئے زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنا چاہتا ہوں۔
ہندوستان کے تیزگیندباز جسپریت بمراہ بدھ سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کھیلیں گے۔ محمد سراج نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ چوتھے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز نے کہاکہ ’’خدا کا شکر ہے کہ میں صحت یاب ہوں۔ میں ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں اور اپنے ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنا چاہتا ہوں۔ جب آپ ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو سب سے بڑی تحریک یہی ہوتی ہے کہ آپ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ میں ہر بار جب ہندوستان کے لیے کھیلتا ہوں، اپنی پوری توانائی اور۱۰۰؍ فیصد دیتا ہوں۔‘‘
ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز عرشدیپ سنگھ ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے چوتھا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، آکاش دیپ کو کمر میں چوٹ لگی ہے اور رشبھ پنت کے بائیں ہاتھ کی انگلی زخمی ہے۔ان حالات میں ہندوستان نے ہریانہ کے نئے تیز گیند باز انشول کمبوج کو ٹیم میں شامل کیا ہے جو مانچسٹر میں ٹیم کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں۔
بمراہ اب تک لیڈز اور لارڈس میں ہونے والے ۳؍ میں سے ۲؍ ٹیسٹ میچ میں کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے ۲۱؍ کے اوسط سے۱۲؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے دو مرتبہ ایک اننگز میں ۵؍ وکٹ حاصل کئے ہیں اور اب تک وہ سیریز کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز ہیں۔ ٹیم کو ان کی زیادہ ضرورت ہے۔